- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
دبئی ٹیسٹ میں مصباح الحق پر جملے کسنے والے 2 شائقین کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا
دبئی ٹیسٹ کے دوران پاکستانی کپتان مصباح الحق پر جملے کسنے والے 2 شائقین کو سیکورٹی اہلکاروں نے گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کپتان مصباح الحق نے کھانے کے وقفے سے کچھ دیر قبل سیکورٹی اہلکاروں کو شکایت کی کہ گراؤنڈ میں موجود 2 افراد ان پر جملے کس رہے ہیں، مصباح الحق کی شکایت پر سیکورٹی اہلکاروں نے 2 افراد کو گراؤنڈ سے نکال دیا، گراؤنڈ سے نکالے گئے افراد کی شناخت صدیق امین اور مشتاق امین کے ناموں سے ہوئی۔
دبئی اسپورٹس سٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے تحت گراؤنڈ میں کھلاڑیوں پر جملے کسنا اور ان کے حلاف بے ہودہ زبان کا استعمال ممنوع ہے، مصباح الحق نے درست طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے امپائرز سے دونوں افراد کی شکات کی جنہوں سے اس کی اطلاع میچ ریفری کو دی، معاملہ جب سیکورٹی اسٹاف تک پہنچا تو دونوں افراد کو شناخت کے بعد گراؤنڈسے نکال دیا گیا۔
گراؤنڈ سے نکالے گئے شخص صدیق امین نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ابوظہبی سے میچ دیکھنے کے لیے دبئی آئے تھے اور انہوں کسی بھی قسم کی بیہودہ زبان استعمال نہیں کی، ہم نے صرف مصباح الحق سے یہ کہا تھا کہ یونس خان کو بھی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔