- ٹیلی کام کمپنیز کو شہریوں کی نگرانی کیلئے فون کال، ڈیٹا ریکارڈنگ سے روکنے کا حکم
- ایچ ای سی کا بجٹ 65 سے کم ہو کر 25ارب ہوگیا، صوبوں کی جامعات کی فنڈنگ بند
- اینگرو پاور جن تھر کے واجبات 76ارب روپے سے متجاوز، آپریشنز متاثر ہونیکا خدشہ
- مشہور لگژری برانڈ کے نئے جوتے مذاق بن گئے
- زیادہ کھانے کی بیماری سالوں تک برقرار رہ سکتی ہے
- ایڈ بلاکر استعمال کرنے والے صارفین کو یوٹیوب استعمال کرنے میں مسئلہ
- آئی پی ایل، پی ایس ایل تصادم! کاؤنٹی کلبز بھی پریشان
- بلوچستان میں مسافر بس کھائی میں جاگری، خواتین و بچوں سمیت 28 جاں بحق
- اسرائیل کا رفح میں پناہ گزین کیمپ پر ایک اور حملہ، 13 خواتین سمیت 21 فلسطینی شہید
- ’سر پر مت چڑھو‘ بابراعظم شائقین کے گھیراؤ پر پریشان
- کھلاڑی پورے نہیں! سلیکشن کمیٹی کے رکن، کوچز نے میچ کھیلا؟ مگر کیسے
- کیا سچی بات کرنے پر آپ وزیراعظم کو بھی بلائیں گے؟، فیصل واوڈا
- بھارت اور بنگلہ دیش میں موسلادھار بارشوں سے 38 افراد ہلاک
- نیب کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا
- عید الاضحیٰ پر کراچی میں مویشیوں کا سب سے بڑا شہر آباد، خریدار غائب
- پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ
- شدید گرمی میں پالتوجانوروں اور پرندوں پر خصوصی توجہ ضروری
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور
- حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے نیب ترامیم پر اعتراضات اٹھادیے
- جیسے انگریزوں سے آزادی لی ویسے ہی اپنا حق لیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پی ایس ایل؛ عمران طاہر صلاحیتوں کااظہار کرنے کیلیے بے تاب
لاہور: عمران طاہر پی ایس ایل میں صلاحیتوں کا اظہار کرنے کیلیے بے تاب ہیں، پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ذمہ داریوں کی وجہ سے گذشتہ ایڈیشن کا حصہ نہیں بن سکا،اس بار اگر منتخب ہوا تو بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران طاہر نے کہا کہ میں اپنی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے رواں برس پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کر سکا تھا،اس بار مکمل ایونٹ کیلیے دستیاب ہوں، اگر منتخب ہوا تو بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
پاکستان نژاد جنوبی افریقی اسپنر نے کہا کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بلند اور اس کا شمار دنیا کی سرفہرست لیگز میں ہوتا ہے، پاکستانیوں کی بھرپور سپورٹ اسے حاصل ہوتی ہے، باصلاحیت ڈومیسٹک کرکٹرز کی موجودگی میں یہاں بولنگ کرنا اور کارکردگی دکھانا آسان نہیں ہوتا، میں دنیا کی مختلف لیگز کھیل رہا ہوں۔ آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے کی خواہش ہے۔
ایک سوال پرعمران طاہر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلتے ہوئے بہترین مہارت حاصل کی،آج جو بھی ہوں اسی وجہ سے ہوں، 2004-5کے سیزن میں پرفارمنس اچھی تھی لیکن پاکستان کرکٹ میں بڑے نام ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم میں جگہ بنانا ممکن نہیں تھا،جنوبی افریقہ گیا تو واپسی کا موقع تھا، تقدیر میں یہی لکھا تھا کہ پروٹیز کی جانب سے کھیلوں۔
عبدالقادر والدکی طرح تھے، بولنگ کے گُر سکھائے،عمران طاہر
عمران طاہر نے کہاکہ عبدالقادر میرے لیے والدکی طرح تھے،میں ان کے بہت قریب تھا، انتقال کا سن کر بڑا دھچکا لگا،سابق لیگ اسپنر نے مجھے بولنگ کے گُر سکھائے جس پر زندگی بھر شکر گزار رہوں گا، عبدالقادر کی دنیا سے رخصتی سب کیلیے ایک بڑا صدمہ تھی،ان جیسا کوئی بولر دوبارہ نہیں آئے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔