- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
فیصل جاوید نے سرفراز احمد کو دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے کا مشورہ دیدیا
سینٹر فیصل جاوید نے ایک بار پھر سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا مشورہ دے دیا۔
پی ٹی آئی سینٹر فیصل جاوید نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم پر بہت زیادہ دباؤ ہے لہذا اسے پریشر سے نکال کر شعیب اور حفیظ کے بعد سرفراز کو بھی واپس لانا چاہیے، سرفراز کو کپتان بناکر اس کمبی نیشن کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتا جاسکتا ہے۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تسلسل کے ساتھ ہورہی ہے، ٹیسٹ کرکٹ کے بعد تمام کرکٹ کے دروازے مکمل طور پر کھل گئے ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ سارا پی ایس ایل لاہور میں ہورہا ہے، پاکستان کے لیے اچھی خبریں آرہی ہیں، پاکستان کو نمبر ون ملک سیاحتی ملک قرار دیا گیا ہے، اس سب میں کرکٹ کی بحالی کا ہاتھ ہے۔
پی ٹٰی آئی سینٹر نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کا وننگ کمبی نیشن نہ بدلنے کی باتیں سیاست دانوں نے کی تھیں، آج پھر سے وہی کمبینیشن ہیں شعیب اور حفیظ واپس آئے ہیں، ہم نے بس ٹیم کے کمبینیشن کو لے کر آواز اٹھائی تھی، کپتان ہی سب کچھ ہوتا ہے تو کپتان کو دیکھنا چاہیے کہ کون سا کھلاڑی ٹیم میں ہو، بابر اعظم کو پریشر سے نکالا جائے وہ نمبر ون بیٹسمین ہے، اسے کپتانی کے پریشر سے نکالیں اور سرفراز کو کپتانی میں واپس لیں آئیں، اگر سرفراز احمد بطور کپتان واپس آتے ہیں تو پاکستان ورلڈکپ جیت جائے گا۔
فیصل جاوید نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ کا بیڑہ غرق کردیا تھا، ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوتی رہی، انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی دور میں کرکٹ خراب ہوئی اب احسان مانی اور وسیم خان بہترین طریقے سے کام کرکے اس کو ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔