- غزہ میں اسرائیل جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
ایف بی آر نے پورٹ ڈیمرج میں 15 روز کی چھوٹ دیدی، نوٹی فکیشن جاری
کراچی / اسلام آباد: لاک ڈاﺅن کے سبب ٹرانسپورٹ، صنعتوں اور بازاروں کی بندش کی وجہ سے درآمدی کنسائمنٹس کراچی کی بندرگاہوں پر پھنس گئیں، جن پر مسلسل ڈیٹینشن اور ڈیمرج عائد کررہے ہیں، ایف بی آر نے ڈیٹینشن اور ڈیمرج کی مد میں 15 روزہ چھوٹ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس کے مطابق درآمدی کارگو بغیر اضافی چارجز کے پورٹ سے اٹھانے کی مدت بڑھا دی گئی۔ درآمدکندگان کو کارگو اٹھانے کے لیے 15 دن کا اضافی وقت دے دیا گیا اس ضمن میں ایف بی آر نے پورٹ حکام کو نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں درآمدکندگان کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہیں، لاک ڈاؤن اور لوگوں کی نقل و حمل محدود ہے، موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پورٹ سے کارگو اٹھانے کے لیے اضافی دن دئیے جا رہے ہیں۔
سیکریٹری تجارت نے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے درآمدکندگان کو اضافی دن دینے پر مشکور ہیں، کورونا وائرس کے باعث درآمدکندگان کو کارگو لفٹ کرنے میں مسائل کا سامنا تھا۔
ایف پی سی سی آئی نے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے فی الفور عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔ نائب صدر خرم اعجاز کے مطابق لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بازار بند پڑے ہیں اور درآمدی مصنوعات کی کلیئرنس میں مشکلات کا سامنا ہے، شپنگ کمپنیوں اور ٹرمینل آپریٹرز کو اس صورتحال میں پاکستان کی صنعتوں کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے کیونکہ عالمی تجارت میں کمی کی وجہ سے پورٹ پر سرگرمیاں پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تجارت 75 فیصد تک کم ہوچکی ہے اس لیے اگر لاک ڈاﺅن کی وجہ سے کنسائنمنٹ بروقت کلیئر نہ ہوسکیں تو اس سے پورٹ ٹرمینل اور شپنگ کمپنیوں کے ریونیو میں کوئی کمی نہیں آئے گی، کسٹم کے اپنے بانڈڈ ویئر ہاﺅس تک بند پڑے ہیں اگر یہ مال کلیئر کروالیا بھی جائے تو گوداموں اور فیکٹریوں تک کس طرح پہنچایا جائے گا؟ کسٹم قوانین کے مطابق ٹرمینل کی حدود میں بھی ویئر ہاﺅسنگ کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔