- خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور
- حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے نیب ترامیم پر اعتراضات اٹھادیے
- اپنا حق اسی طرح لیں گے جس طرح انگریزوں سے آزادی لی تھی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- پاکستانی والی بال ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف فاتحانہ آغاز
- فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کریں گے
- شدید گرمی، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو روم کولر کی سہولت مل گئی
- کراچی: مویشیوں کی فیس کے نام پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف
- خیبرپختونخوا پولیس کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
- کراچی میں کل سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- پاک بحریہ نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- بھارت جنوبی ایشیا میں میزائل ڈیولپمنٹ قاتل ہے، جنرل(ر) زبیرمحمود حیات
- امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی؛ 23 افراد ہلاک
- فوج کے قدموں میں بیٹھنے والا عمران خان آج فوجیوں اور انکے خاندانوں کو بدنام کررہا ہے، وزیراعظم
- ٹیٹو بنوانا خون کے کینسر کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق
- ایلون مسک کا طاقتورترین اے آئی سپر کمپیوٹر بنانے کا منصوبہ
- تھائی لینڈ میں اسٹریٹ فوڈ بیچنے والا ’جان وِک‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا
- رفح میں اسرائیلی حملہ 'افسوسناک غلطی' کا نتیجہ تھا؛ نیتن یاہو
- عدت میں نکاح کیس؛ سزا کیخلاف عمران خان کی اپیل پرمحفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا
- آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا، نواز شریف
- مارگلہ ہلز پر لگی آگ پر مکمل طور قابو پالیا گیا
کنسلٹنسی بڈ دستاویز؛ اہلیت کے معیار میں جوئے کی ڈیل کا تجربہ شامل
کراچی: کنسلٹنسی سروسز کی بڈ دستاویزمیں پی سی بی نے دلچسپی رکھنے والی کمپنیز کی اہلیت کے معیارمیں جوئے کے حوالے سے ڈیل کا تجربہ بھی شامل کر لیا۔
پی سی بی نے نئے میڈیا رائٹس معاہدے کی کنسلٹنسی سروسز کیلیے چند روز قبل اشتہار جاری کیا تھا، ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ14 مئی ہے،اس کی بڈ دستاویز کے مطابق بورڈ نے دلچسپی رکھنے والی کمپنیز کی اہلیت کا جو معیار مقرر کیا اس میں میڈیا رائٹس، اسپانسر شپ اورجوئے کے حوالے سے ڈیل کا تجربہ بھی شامل ہے۔
پی ایس ایل5 کے میچز ایک غیرملکی جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو دکھائے گئے جس پر شرطیں لگائی گئیں، پی سی بی کا کہنا تھا کہ میڈیا پارٹنر نے اسے بتائے بغیر یہ حقوق اس ویب سائٹ کوبیچے، اس حوالے سے خط و کتابت جاری ہے۔
میڈیا کنسلٹنسی سروسزکی بڈ دستاویز کے حوالے سے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘کے استفسار پر ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا کہ پاکستان میں بیٹنگ رائٹس کبھی نہیں بیچے جاتے، اب بھی دستیاب نہیں ہیں،پی سی بی کبھی کسی طرح کے جوئے کو پروموٹ نہیں کرنا چاہتا، ہم نے بڈ دستاویز میں ایسا اس لیے لکھا کہ شفافیت برقرار رہے اور بعد میں کوئی کنفیوژن نہ ہو، اس سے ہمارے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ کامیاب کمپنی کو50 ہزار ڈالر(تقریباً80 لاکھ روپے) فیس ملے گی، معاہدے کے بعد کچھ فیصد کمیشن بھی دیا جائے گا، منتخب کمپنی 2020 سے2023تک کے میڈیا کنٹریکٹ کی مالیت و دیگر حوالے سے جائزہ لے کر پی سی بی کو مشورے دے گی،براڈ کاسٹر سے مذاکرات بھی اسی کو کرنا ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔