- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
گرفن اسکواش، فرحان زمان کی فتوحات کا سلسلہ جاری
نیویارک: گرفن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں فرحان زمان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، کوارٹر فائنل میں پاکستانی اسٹار نے میکسیکو کے ایرک گلویز کو 3-1 سے مات دیکر فائنل فور مرحلے میں رسائی حاصل کی جہاں انھیں اتوار کو فرنچ حریف جان بوکیوٹ کو زیر کرنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری پی ایس اے گرفن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ورلڈ رینکنگ میں 68 ویں پوزیشن کے حامل فرحان زمان نے تھوڑی سی مزاحمت کرنے والے ایرک گلویزکو3-1 سے زیرکرلیا، میکسیکو سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 75 حریف نے پہلا گیم11-8 سے اپنے نام کیا، فرحان زمان نے خسارے میں جانے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرا گیم 11-8 سے اپنے نام کرتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔
تیسرے میں ایک بار پھر ان کے زور دارشاٹس کا ایرک کے پاس کوئی جواب نہ تھا اور وہ 11-5 سے ناکام ہوکر 2-1 کے خسارے میں چلے گئے، پاکستانی کھلاڑی نے اپنے ردھم کو جاری رکھتے ہوئے چوتھا گیم بھی یکطرفہ طور پر11-6 سے جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں ان کا اتوارکو فرنچ جان بوکیوٹ سے سامنا ہوگا، ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل ٹاپ سیڈ میکسیکن الفریڈو اویلا اور مصری ہاشم محمد عاشور کے مابین طے پایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔