- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
جنوبی افریقہ نے گورے کے کالے کرتوت چھپا لیے
لاہور: جنوبی افریقہ نے گورے کے کالے کرتوت چھپا لیے جب کہ کرکٹ بورڈ نے فکسنگ کیس میں جارسویلڈ کو خصوصی رعایت دینے کا الزام مسترد کر دیا ہے۔
2015 میں جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران سامنے آنے والے فکسنگ اسکینڈل میں انٹرنیشنل کرکٹر سمیت7 افراد ملوث پائے گئے، 18 ماہ تک آزادانہ تحقیقات کے بعد2کو20 سال تک پابندی کی سزائیں سنائی گئیں، ان میں شامل ایک سیاہ فام کرکٹر تھامی سول کائل نے گذشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں الزام لگایا تھا کہ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار غلام بودی نے سب سے پہلے وان وین جارسویلڈ سے رابطہ کیا لیکن انھوں نے بورڈ کو آگاہ کرنا ضروری نہیں سمجھا،ڈومیسٹک کرکٹر کریگ الیگذینڈر بھی ملوث تھے۔
ان دونوں کو گورا ہونے کی وجہ سے چھوٹ مل گئی جبکہ دیگر کو سخت سزائیں دی گئیں، پینڈورا باکس کھول دیے جانے کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایک سابق جج برنارڈ نے معاملے کی مکمل چھان بین کی،اس عمل میں کسی گورے یا کالے کی کوئی تفریق نہیں ہوئی۔
حقیقت یہ ہے کہ جارسویلڈ اور کریگ الیگزینڈر کی نشاندہی پر ہی ڈومیسٹک کرکٹ کا اتنا بڑا اسکینڈل منظر عام پر آیا، کرکٹ ساؤتھ افریقہ کھیل کی ساکھ کے حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت برتنے کے حق میں نہیں، دونوں کھلاڑیوں نے مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کر کے بورڈ کی معاونت کی جس پر کرکٹ برادری ان کی شکر گزار ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔