- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
دورہ انگلینڈ؛ پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کی بھی ہمت بڑھا دی
برسبین / لندن: انگلینڈ کا دورہ کر کے پاکستان ٹیم نے آسٹریلیاکی بھی ہمت بڑھا دی جب کہ کینگروزآئندہ ماہ وائٹ بال سے 6 میچز کھیلنے کیلیے مہمان بنیں گے۔
ویسٹ انڈیز اور پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو بھی انگلینڈ جانے کی ہمت عطا کردی، کینگروز اب آئندہ ماہ 3 ٹوئنٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلیے ای سی بی کے مہمان بنیں گے، دورے کیلیے 21 رکنی اسکواڈ میں ریلے میڈریتھ، جوش فلپ اور ڈینیئل سیمز بھی شامل ہیں۔
کورونا وائرس کے بعد کینگروز کی یہ پہلی انٹرنیشنل سیریز ہوگی، انگلینڈ پہنچنے پر مہمان ٹیم بائیو سیکیور ببل میں قیام کرے گی، ٹی 20 میچز 4،6 اور8 ستمبر جبکہ ایک روزہ مقابلے 11،13 اور16 تاریخ کو شیڈول ہیں۔
مارکس اسٹوینس اور گلین میکسویل بھی ایک روزہ کرکٹ میں واپسی کریں گے، کپتان ایرون فنچ کے نائب پیٹ کمنز ہوں گے، میکڈونلڈ کی غیرموجودگی میں ٹرینٹ ووڈ ہل کو موقع مل سکتا ہے، 23 اگست کو انگلینڈ روانہ ہو نے سے قبل کینگروز کا دستہ پرتھ میں یکجا ہوگا۔
ڈربی میں ابتدائی قیام اور پریکٹس میچز کے بعد انگلش ٹیم سے سامنا ہیمپشائر اور مانچسٹرمیں ہونا ہے، دوسری جانب آسٹریلیا کی میزبانی کرنے پر انگلش بورڈ 76 ملین پاؤنڈ کے نقصان سے بچ جائے گا۔
براڈ کاسٹر سے ملنے والی رقم ای سی بی کیلیے خاصی حوصلہ افزا ہوگی، اس نے کورونا صورتحال کے سبب اپنی متوقع آمدنی میں 25 فیصد نقصان کا اندازہ لگایا تھا، اگر آسٹریلوی ٹیم آنے سے انکار کرتی تو اس میں 76 ملین پاؤنڈ رقم بڑھ جاتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔