- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
سائٹ انتظامیہ کی ڈھٹائی، کمپیوٹر اور ڈیٹا آپریٹرز 9 ماہ بعد بھی اپ گریڈیشن سے محروم
کراچی: محکمہ صنعت و تجارت سندھ کے ماتحت ادارے سائٹ کے کمپیوٹر آپریٹرز، ڈیٹا آپریٹرز اور کمپیوٹر پروگرامرز سندھ حکومت کے حکم کے باوجود 9 ماہ بعد بھی اپ گریڈیشن سے محروم ہیں، ملازمین نے وزیر اعلی سندھ اور سیکریٹری انڈسٹریز سے سائٹ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ صنعت و تجارت کے ماتحت ادارے سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ) کے ملازمین کی کئی سال سے میڈیکل سمیت متعدد مراعات بند پڑی ہیں اور اب سائٹ ملازمین میں شامل کمپیوٹر آپریٹرز، ڈیٹا آپریٹرز اور کمپیوٹر پروگرامرز کی اپ گریڈیشن بھی افسران کی غفلت سے تاخیر کا شکار ہے۔
سینئر کلرک اور جونیئر کلرک کی ترقیوں کے بعد اب سندھ حکومت کی جانب سے کمپیوٹر آپریٹرز اور کمپیوٹر پروگرامرز کی اَپ گریڈیشن کا آرڈر جاری ہوئے 9 ماہ کا عرصہ گزر گیا مگر سائٹ انتظامیہ نے اب تک کمپیوٹر آپریٹر اور کمپیوٹر پروگرامر کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا۔
ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سیکریٹری صنعت و تجارت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سائٹ لمیٹڈ کی اتنظامیہ کے اس ظلم کے خلاف نوٹس لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔