- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
پی ایس ایل 5؛ ٹیموں نے تیاریاں جانچنا شروع کردیں
کراچی: پی ایس ایل5 پلے آف میچز کے لیے ٹیموں نے تیاریاں جانچنا شروع کردیں۔
پی ایس ایل پلے آف میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے،منگل کو چاروں ٹیموں نے الگ الگ پریکٹس کی،کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے نیشنل اسٹیڈیم میں صبح سیشنز کیے، اسی مقام پرشام کو لاہور قلندر نے اپنے کھلاڑیوں کو ردھم میں لانے کی کوشش کی، معین خان اکیڈمی پر پشاور زلمی نے پریکٹس کے بعد انٹرا اسکواڈ میچ میں حصہ لیا۔
کھلاڑیوں نے جسمانی ورزشیں کرنے کے بعد بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، بعد میں فٹبال بھی کھیلی، اس موقع پرکورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی کوشش ہوئی،کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی،بدھ کو پریکٹس میچز میں نیشنل اسٹیڈیم پر ملتان سلطانز کا پشاور زلمی سے مقابلہ ہوگا،معین خان اکیڈمی پرکراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل آئیں گی۔
پی ایس ایل کا پہلا کوالیفائر کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان 14 نومبر کو کھیلا جائے گا،اسی روز پہلے ایلیمنٹر میں پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا ٹکراؤ ہوگا،دوسری جانب ایونٹ میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی، ڈین ویلاس،ڈیوڈ ویزے، رائلی روسو، روی بوپارہ، ایڈم لیتھ، بین ڈنک، ایلکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ، بریٹ ویٹ،ثاقب محمود اور کارلوس نے کراچی پہنچنے کے بعدخود کو ماحول سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی۔
عمران طاہر اور کوچ اینڈی فلاور کے ساتھ تمیم اقبال کی گذشتہ شب آمد طے تھی، دوسری جانب زمبابوے کے برینڈن ٹیلر اور انگلش جو ڈینلی ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے،وہ بنگلہ دیشی محمود اللہ اور انگلش جیمز ونس کے متبادل ہوں گے، دونوں کوروناکا شکار ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔