- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
کوئی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں،وسیم نے استعفے کا سوال گول کردیا
کراچی: پی ایس ایل میں بائیو سیکیورٹی کی ناکامی پر کوئی پی سی بی عہدیدار ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں، معاملہ گورننگ بورڈ کے کورٹ میں ڈال دیا۔
چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے استعفے کا سوال گول کردیا، پی ایس ایل ملتوی ہونے پر گذشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘نے سوال کیاکہ کیا کوئی انتظامی غفلت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفٰی دے گا۔
جواب میں وسیم خان نے کہا کہ پوری تحقیقات کی جائیں گی کہ بائیو سیکور ببل میں کورونا کیسز کیسے آئے؟ یہ کرکٹ، فینز، بورڈ اور فرنچائز سب کا ہی نقصان ہے، معاملے کی تہہ تک جائیں گے، بورڈ آف گورنرز سے بات کرکے آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں گی، کہاں اور کب کیا غلط ہوا؟یہ جاننا بہت ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کامیابی سے کرائیں، ہمیں پی ایس ایل میں بھی بہتر انتظامات کرنا چاہیے تھے، اس بار سامنے آنے والے حالات سے سبق سیکھنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔