- ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم لندن سے امریکا پہنچ گئی
- سی پی این ای کے سالانہ انتخابات، ارشاد احمد صدر، اعجاز الحق سیکریٹری جنرل منتخب
- وزیراعظم کا بیان غلط قرار، پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے 74 پیسے کی کمی
- ایف بی آر کو ٹیکس ہدف کے حصول میں شارٹ فال کا سامنا
- رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 233 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی، رپورٹ
- یورپ کی جانب سے پاکستان پرعائد سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا
- وزیراعظم کا دورہ چین؛ ہماری دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے، چینی وزارت خارجہ
- جرمنی؛ اسلام مخالف رہنما پر حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی ماردی
- انسداد دہشت گردی عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو 28 جون کو پیش کرنے کا حکم
- عراق میں 8 ملزمان کو پھانسی دیدی گئی
- آئندہ کوئی بھی پوسٹ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگی، علی محمد خان
- مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے الزام میں 3 افراد گرفتار
- لاہور میں اسلحے کے زور پر بکرے چھیننے والے ملزمان گرفتار
- بھارت میں قیامت خیز گرمی؛ ہیٹ اسٹروک سے 19 افراد ہلاک
- وزیراعلیٰ گنڈا پور کا صوبے کی 4 ہزار مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کا فیصلہ
- کراچی؛ گرمی کی لہر جاری، ہفتے کو پارہ 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے
- فلیونائیڈ سے بھرپور غذائیں ذیا بیطس کے خطرات کم کرتی ہیں، تحقیق
- شادی کے 12 دن بعد پتا چلا کہ بیوی مرد ہے؛ شوہرتھانے پہنچ گیا
- لکڑی سے بنا ماحول دوست سیٹلائٹ ستمبر میں لانچ کیا جائے گا
- ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی
محمد رضوان ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے بہترین بلے باز اور وکٹ کیپر قرار
لاہور: ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا بہترین بلے باز اور وکٹ کیپر قرار دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل 7 فائنل کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا، جس میں سب سے قیمتی کرکٹر اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کے 13 میچز میں 546 رنز بنانے پر پلیئر آف دا ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
پی ایس ایل 7 کے دوران انہوں نے47 چوکے اور 9 چھکے جڑنےسمیت 7 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس دوران انہوں نے وکٹوں کے پیچھے بھی 9 شکار کیے۔
لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بالترتیب ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر اور بہترین بولر قرار دیا گیا ہے۔ فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اسکور کیے جبکہ شاداب خان نے 6.47 کے اکانومی ریٹ سے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: لاہور قلندرز پی ایس ایل 7 کا چیمپئن بن گیا
خوش دل شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈراوربہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔ انہوں نے ایونٹ میں 153 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 16 وکٹیں بھی حاصل کیں۔اسی طرح لاہور قلندرز کے زمان خان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا۔ پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے زمان خان نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔
امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ راشد ریاض جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز کو دیا گیا۔ امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کے علاوہ تمام ایوارڈز کمنٹری پینل میں شامل ارکان کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔
کھلاڑیوں کو ملنے والے ایوارڈز کی رقم:
پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
امپائرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7، راشد ریاض (3.5 ملین روپے)
بیٹرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، فخر زمان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)
باؤلرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (3.5 ملین روپے)
وکٹ کیپرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
بیٹریز فیلڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، خوش دل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
آل راؤنڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
زیک آئل ایمرجنگ کرکٹر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، زمان خان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)
اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز (3.5 ملین روپے)
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔