- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
ون ڈے ورلڈکپ، پاکستانی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط
لاہور: ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستانی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہوگی۔
میڈیا کانفرنس میں نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کا موقف ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے منتقل کرنا چاہیے، ہمارا یہی کہنا ہے کہ آپ نہیں آتے تو ہمیں بھی ورلڈکپ کا سوچنا پڑے گا،ایشیا کپ کا معاملہ اے سی سی جبکہ ورلڈکپ کا آئی سی سی کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی پاکستان کی ہے، میں میٹنگز میں تمام آپشنز کھلے رکھوں گا مگر ایشیا کپ کے بعد چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ بھی آئے گا، اے سی سی سے اس معاملے پر بات کرنا اور کوئی نہ کوئی پوزیشن لینا پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی کی زیر صدارت اجلاس،آئی سی سی اور اے سی سی اجلاس کے حوالے سے مشاورت
نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم نے اس معاملے پر حکومت سے پوچھا ہے کہ اگر وہ ایشیا کپ میں نہیں آتے تو کیا کریں،اگر پی سی بی کے پیٹرن کہتے ہیں کہ آپ وہاں جاکر کھیلیں تو کھیلنا پڑے گا، ابھی اخباروں میں یہی حکومتی موقف سامنے آیا ہے کہ اگر بھارت یہاں نہیں کھیلا تو پاکستان بھی وہاں نہیں کھیلے گا، تو ان کی یہ بات بھی مانناپڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کافی سنجیدہ معاملات ہیں، اگر دوسری ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں اور ان کو سیکیورٹی کا کوئی خدشہ نہیں تو بھارت اتنا پریشان کیوں ہے، میرے خیال میں تو وہاں حالات اتنے خراب ہیں، انھیں دیکھتے ہوئے ہماری ٹیم کو بھی پڑوسی ملک میں سیکیورٹی کا ایشو ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے ٹاپ اسٹار پلیئرز گھر پر رہیں گے
نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ آئی سی سی اجلاس میں ان معاملات پر بات ہوگی، ہم اپنی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی ہدایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہی فیصلہ کریں گے جو ملک کے مفاد میں ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔