- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
مصباح کو اپنی قوت فیصلہ کو بہتر کرنا ہوگا، جلال الدین
حیدر آباد: ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے اپنے ریکارڈ ہولڈرگراؤنڈ نیاز اسٹیڈیم کی حالت زار دیکھ کر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جلال الدین نے ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی ہیٹ ٹرک 1982 میں آسٹریلیا کیخلاف اسی میدان میں بنائی تھی، دورئہ حیدرآباد کے موقع پر جب وہ اپنی خوشگوار یادوں کو تازہ کرنے کے لیے نیاز اسٹیڈیم پہنچے تو وہاں پہنچتے ہی جہاں انھیں خوشی ملی وہیں گراونڈکی حالت زار دیکھ کر شدید دھچکا بھی لگا۔ اس موقع پر جلال الدین نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کئی بار حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم آئے ہیں، لیکن اس وقت وہ خصوصی طور پر اُن یادوں کو تازہ کرنے آئے ہیں کہ جب انھوں نے 22 سال قبل آسٹریلیا کیخلاف ایک روزہ کرکٹ تاریخ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی تھی۔ انھوں نے اس بات پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو تو صرف ’’ایک ایک ٹیسٹ‘‘ کھیلنے والوں کے نام سے منسوب کیا ہوا ہے، لیکن ان کے تاریخی ریکارڈ کو فراموش کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک میں جب انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی ہے تو پی سی بی کو نیاز اسٹیڈیم میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچزکا انعقادکرانا چاہیے۔
انھوں نے نیاز اسٹیڈیم کو دیگر کاموں کے لیے استعمال کرنے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم انتظامیہ کو اس کی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہیے اور اس کی تاریخی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اس کی دیکھ بھال کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بار بارکوچ تبدیل کرنے یا بہت سارے کوچز لگانے سے پاکستان کرکٹ صحیح نہیں ہو سکتی ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہل لوگوںکو آگے لانا ہو گا جو اس وقت بورڈ میں نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پی سی بی کی جو صورتحال ہے، اس میں کوئی بھی کوچ آ جائے ٹیم کی کارکردگی بہتر نہیں ہو سکتی، پرفارمنس کی بہتری کے لیے اہل اور اُن لوگوںکو آگے لانا ہوگا جن کے پاس کرکٹ کا علم ہے، ان کو معلوم ہو کہ کرکٹ کی بہتری کیلیے کیا کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں اعتمادکی کمی ہے، کیونکہ کھلاڑیوں کو پی سی بی، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ پر ہی اعتماد نہیں ہے اور اس ہی وجہ سے ٹیم متحد ہوکر نہیں کھیلتی ہے اور نہ ہی بہتر نتائج آتے ہیں۔ جلال الدین نے کہا کہ مصباح الحق قومی ٹیم کی کمان سنبھالنے کیلیے بہتر چوائس ہیں تاہم انھیں نہ صرف قوت فیصلہ کو مضبوط کرنا ہوگا بلکہ اس بات کو بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ بروقت فیصلہ کرنے والا اچھا کپتان ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔