- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک ایران گیس پائپ پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
- حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
مئی 2014؛ مہنگائی کی شرح میں 8.34 فیصد اضافہ
کراچی: ملک میں گزشتہ ماہ صارف قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں 8.34 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا جبکہ اپریل میں یہ شرح 9.2 فیصد اور مئی 2013 میں 5.13 فیصد رہی تھی۔
ماہانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح میں 0.3 فیصد کمی ہوئی جبکہ اپریل میں 1.7 فیصد اور مئی 2013 میں 0.5 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق نان فون نان انرجی سی پی آئی میں 8.7 فیصد سال بہ سال جبکہ 0.5 فیصد ماہانہ اضافہ دیکھا گیا جبکہ اپریل میں سالانہ بنیادوں پر 8.5 اور ماہانہ بنیادوں پر 1.9 فیصد اضافہ ہوا تھا، گزشتہ ماہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 7.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 1.2 فیصدکمی ہوئی، اسی طرح نان فوڈ انفلیشن سال بہ سال 9 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد رہا۔
پی بی ایس کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ (جولائی سے مئی) تک افراط زر کی شرح میں اضافہ 8.66 فیصد رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7.51 فیصد رہا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2014 میں حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں 7.7 فیصد اور ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیوپی آئی) میں 7.3 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ جولائی سے مئی 2011 تک ایس پی آئی میں 9.59 فیصد اور ڈبلیوپی آئی میں 8.19 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
بیوروشماریات کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل 2014 کے مقابلے میں جن اشیائے خوراک کی قیمتیں بڑھیں ان میں دال مونگ4.48 فیصد، دال ماش 4 فیصد، مشروبات 2.12 فیصد، گڑ1.88 فیصد، مصالحے 1.71 فیصد، آلو 1.68 فیصد، بینز1.59 فیصد، نمو وخشک دودھ 1.57 فیصد، تازہ دودھ 1.30 فیصد، دال مسور 1.18 فیصد اور تازہ پھل وڈیری مصنوعات 1.12 فیصد مہنگی ہو گئیں جبکہ ٹماٹر 49.58 فیصد، پیاز 9.55 فیصد، گندم 8.81 فیصد، انڈے 8.31 فیصد، چائے6.43 فیصد، گندم کا آٹا 6.07 فیصد، تازہ سبزیاں 3.82 فیصد، گندم کی مصنوعات 2.26 فیصد، چینی 1.23 فیصد اور چکن کی قیمت میں 1.11 فیصد کمی ہوئی۔
اس کے علاوہ مئی میں ماہانہ بنیادوں پر نان فوڈ آئٹمز میں سے کاٹن کلاتھ، ڈاکٹر فیس، تعلیم، لانڈری، ریڈی میڈ گارمنٹس، پرسنل آلات، طبی آلات، برتن اور ٹیلرنگ کے اخراجات میں اضافہ ہوا اور مٹی کے تیل، موٹر فیول، موٹروہیکل ٹرانسپورٹ سروسز کی لاگت میں کمی آئی۔
اعدادوشمار کے مطابق مئی 2013 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ آلو 175.43 فیصد، دال مونگ34.76 فیصد، چکن 20.23 فیصد، دال مسور 19.10 فیصد، گندم مصنوعات 17.14 فیصد، خشک دودھ 13.9 فیصد اور ریڈی میڈ فوڈ کی قیمتوں میں 13.38 فیصد اضافہ ہوا، اس کے علاوہ ٹماٹر50.07 فیصد، پیاز28.24 فیصد، بیسن14.40 فیصد اور چائے کی قیمت میں 13.96 فیصد کمی ہوئی۔ پی بی ایس کے مطابق ڈاک خدمات، 23.25 فیصد، کاسمیٹکس19.26 فیصد، تعلیم 16.38 فیصد، بجلی 15.82 فیصد، ڈاکٹر فیس15.57 فیصد، اونی ریڈی میڈ گارمنٹس 13.45 فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس 13.37 فیصد مہنگی ہو گئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔