- عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کی غزہ کے لیے 350 ٹن امداد کی ساتویں کھیپ مصر پہنچ گئی
- حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
- کنٹینرز کی کلیئرنس نہ ہونے پر کراچی ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کا ہڑتال کا اعلان
- سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
- علی امین گنڈاپور نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلیے وفاق کو ڈیڈ لائن دے دی
- کراچی میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری، دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ
- پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے ساتھی کو رہا کروالیا؛ 2 افسران ہلاک
- پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک
- اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کے کمانڈرز شہید
- حکومت مستعفی ہو، فوج انتخابات سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کرے؛ یورپی یونین کا مطالبہ
- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
بنگالی حسینہ سے معاشقہ، میرا کا کیپٹن نوید سے علیحدگی کا فیصلہ
لاہور: فلم اسٹارمیرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ غیراخلاقی وڈیو کلپ منظرعام پرآنے کے بعد ان کی طرف سے کسی قسم کی سپورٹ نہ کرنے اور بنگالی حسینہ سے معاشقے کا علم ہونے پر شادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع سے معلوم ہواہے کہ اداکارہ میرا غیراخلاقی وڈیو منظرعام پرآنے کے بعد اپنے خلاف پولیس اسٹیشن اورعدالت میں دی جانیوالی درخواستوں کی وجہ سے کبھی بیرون ملک توکبھی کراچی میں قیام کررہی تھیں لیکن اس دوران کیپٹن نوید نے ایک طرف توان کی کسی قسم کی سپورٹ نہ کی اورنہ ہی وہ اداکارہ میرا کی جانب سے بلائے جانے کے باوجود پاکستان پہنچے۔ اس کے علاوہ اداکارہ میرا نے گزشتہ دنوں کیپٹن نوید کے ایک بنگالی حسینہ کے ساتھ تعلقات کا پتہ چلنے پرجھگڑا بھی کیا تھا لیکن دونوں کے قریبی دوستوں نے سمجھا کرمعاملات کوبگڑنے سے بچالیا تھا ۔ اداکارہ میرا اس بات پرباضد تھیں کہ کیپٹن نوید ان کی اسپتال کے پراجیکٹ میں سپورٹ کے لیے پاکستان آئیں اوراس کے علاوہ عدالت اورپولیس سٹیشن میں دی جانے والی درخواستوں کے حوالے بھی ان کی مدد کریں۔
مگروہ ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے۔ جب اس سلسلہ میں اداکارہ میرا سے رابطہ کیا گیاتو انھوں نے ’’ ایکسپریس ‘‘ کوبتایاکہ کیپٹن نوید سے میری شادی نہیں ہوئی صرف امریکا میں رجسٹریشن کروائی گئی تھی اس لیے سب سے پہلے تومیں سب کوبتانا چاہتی ہوں کہ کیپٹن نوید صرف میرے منگیترتھے ان سے میری شادی نہیں ہوئی تھی۔ جہاں تک بات کیپٹن نویدکی طرف سے مجھے سپورٹ کی ہے توان سے متعدد بار رابطہ کیا مگرانھوں نے کبھی مثبت رسپانس نہ دیا۔ دوسری جانب جب کیپٹن نوید سے رابطہ کیا توان کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا سے میری شادی ہے اورہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔