- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
ٹوئٹر پر 8 فی صد سے زاید اکاؤنٹ ’’غیرانسانی‘‘
سوشل ویب سائٹس پر جعلی اکاؤنٹس کی موجودگی ان سائٹس کے یوزرز کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ اور ان سائٹس کے لیے ایک چیلینج ہے، جس سے نمٹنے میں وہ مختلف کوششوں اور تدابیر کے باوجود ناکام رہی ہیں۔ تاہم ایسے اکاؤنٹس بھی ہیں جو جعلی تو نہیں مگر حقیقی بھی نہیں ہیں۔
حال ہی میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے ساڑھے آٹھ فی صد صارفین حقیقی نہیں،’’جنھیں خودبہ خود کسی صارف کی جانب سے کوشش کے بغیر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔‘‘ اس طرح یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ ٹوئٹر کے مطابق اس کے 27 کروڑ صارفین میں سے دو کروڑ تیس لاکھ کا کوئی وجود نہیں۔
واضح رہے کہ یہ معلومات ٹوئٹر کی جانب سے سرمایہ کاروں کے لیے جاری کیے گئے بیان میں فراہم کی گئی ہیں، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کے ٹوئٹر کے صحیح اعدادوشمار سے آگاہ کرنا ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ اس کا مقصد یہ نہیں کہ جن اکاؤنٹس کی بات کی جارہی ہے وہ جعلی ہیں، بل کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایسے اکاؤنٹ ہیں جنھیں کوئی انسان براہ راست نہیں چلاتا۔
ان میں بہت سے ایسے اکاؤنٹ شامل ہیں جنھیں مختلف کمپنیوں اور برانڈز کی جانب سے ان کے کمپیوٹر بہ طور صارف چلاتے ہیں۔ اس ضمن میں مبصرین کا کہنا ہے کہ انسان صارفین کے حوالے سے یہ بات اہم ہوگی جب ٹوئٹر یہ بتائے کہ اس کے یوزر اس ویب سائٹ پر کتنا وقت گزارتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔