- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
ویمنز کرکٹ؛ آسٹریلیا رواں ماہ ویسٹ انڈیز کی میزبانی کریگا
کنگسٹن / جمیکا: ویسٹ انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے چیمپئن شپ میچز کھیلنے کیلیے رواں ماہ آسٹریلیا کی مہمان بنے گی۔
اس دورے میں کیریبیئن جزائز کی ٹیم 4 ٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میں کینگروز کرکٹرز کا سامنا کریں گی، دورے کا باضابطہ آغاز2 نومبر سے ہوگا، ابتدائی طور پر مختصر فارمیٹ کے میچز منعقد ہوں گے لیکن اس سے قبل21 اور28 اکتوبرکودوٹوئنٹی20 پریکٹس میچز بھی شیڈول ہیں، ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچزآئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔
سردست آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز6،6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، باہمی مقابلوں میں کامیابی کسی بھی ٹیم کو چیمپئن شپ میں برتری دلاسکتی ہے، 2 سے9 نومبرتک شیڈول چار ٹی20 میچز بالترتیب سڈنی، ایڈیلیڈ اورمیلبورن میں کھیلے جائیں گے، اس کے بعد سیریز کے دو ابتدائی ون ڈے میچز 11 اور13 نومبرکوہرسٹویل میں رکھے گئے ہیں، دو اختتامی ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے 16اور18 نومبر کوبووریل میں شیڈول ہیں۔
ویسٹ انڈیز نے ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کیخلاف بھرپور کامیابی حاصل کرنے والے اسکواڈ میں محض ایک تبدیلی کی ہے، میڈیم پیسر سبرینا مونروئے کو آسٹریلین دورے کیلیے اسکواڈ میں طلب کیاگیا ہے، سبرینا نے اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل رواں برس فروری میں کھیلا تھا لیکن وہ کیویزکیخلاف ٹی20 اسکواڈ میں شامل تھیں، وہ اب تک ویسٹ انڈیز کی جانب سے 20 ون ڈے اور19 ٹی 20 میچز کھیل چکی ہیں۔
اس کے علاوہ انھوں نے ویسٹ انڈین بورڈ کی ریجنل چیمپئن شپ کے چار میچز میں گیانا کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کی ہیں، منتخب کھلاڑیوں میں میریسا اگیولیریا، اسٹیفنی ٹیلر، شیمین کیمبل، شامیلیا کونیل، بریٹنی کوپر، شینل ڈیلے، دیندرا ڈوٹن، کیسیا نائٹ، ہیلی میتھیوز، انیسہ محمد، سبرینا مونروئے، شواکناکوائنٹن، ٹریمائن اسمارٹ اور شاکرہ سلمان شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔