- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
- سائنس دانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے نئی ڈیوائس بنالی
- کشتی کو چھپانے کیلئے باڑ لگانے کی ہدایت، شہری کا انوکھا طریقہ
- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
پریانکا چوپڑا ابو ظبی فلم فیسٹیول میں پرفارم کریں گی
ممبئی: ابو ظبی کے لوگوں میں بالی ووڈ کے فنکاروں کا ایک خاص مقام ہے اور بھارتی فنکار اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے اکثر وہاں جاتے رہتے ہیں ۔
اب اطلاعات ہیں کہ بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا بھی وہاں جارہی ہیں مگر وہ اپنی کسی فلم کی تشہیر کے سلسلہ میں نہیں بلکہ اس مرتبہ ان کے دورہ کا مقصد ’’ابوظبی فلم فیسٹیول‘‘ میں پرفارم کرنا ہے ۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق پریانکا چوپڑا ابوظبی میں ہونے والے ایک نجی میوزک اورڈانس شو’’میجک آف بالی ووڈ‘‘ میں اپنی آواز کاجادو جگانے کے ساتھ ساتھ رقص بھی کریں گی ۔ مذکورہ تقریب آج بدھ کو امارات پیلس میں منعقد ہوگی ۔90 منٹ کے دورانیہ کے اس شو میں پریانکا کے ساتھ اسٹیج پر اداکارہ ایلی ایورم سمیت 85 ڈانسرز بھی پرفارم کریں گے جب کہ شو90 منٹ کا ہوگا۔دوسری طرف اداکارہ کی فلم ’’دل دھڑکنے دو ‘‘ پر بھی تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ۔
زویا اختر کی ہدایتکاری اور رتیش سدھوانی و فرحان اخترکی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ انوشکا شرما اپنے فلمی کیرئیر کے دوران پہلی مرتبہ آئٹم سانگ پر پرفارم کررہی ہیں جس کی پہلی جھلک گزشتہ دنوں جاری کردی گئی ہے اور اس فلم کو 5جون کو سینماگھروں کی زینت بنایاجارہاہے ۔ اس کے علاوہ اداکارہ کی اور فلم بائجیراؤمستانی کی عکس بندی بھی ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں جاری ہے۔
اس فلم میں پریانکا اداکار رنویر سنگھ جو بائجیراؤکی پہلی بیوی کھشبی کا کردار نبھارہی ہیں جب کہ دیپکا پڈوکون بھی ان کے ساتھ فلم میں ہیں اور ان کا کردار فلم کے ہیرو کی دوسری بیوی مستانی کا ہے اس فلم کو رواں برس 25دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کااعلان کیا جاچکا ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔