- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
پاکستان میں سکھ یاتریوں کا بھرپور استقبال کیا گیا، ہنس راج ہنس
لاہور: بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار ہنس راج ہنس نے کہا ہے کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 526 ویں جنم دن کو مذہبی عقیدت اوراحترام سے منانے کے لیے سکھ یاتری پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان کی عوام اور حکومت نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان پیار، محبت اوربھائی چارے کی فضاء پروان چڑھے گی۔ ان خیالات کا اظہارہنس راج ہنس نے گزشتہ روز ’’ایکسپریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بابا گرو نانک کی شخصیت کو سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ ہندو کمیونٹی اور مسلمان بھی بڑی عقیدت اور احترام رکھتے ہیں۔
باباگرونانک نے اپنی تمام عمرامن، شانتی ، بھائی چارے کا پرچارکیا۔ اسی لیے ان کی شخصیت نے سب کو متاثر کیا۔ جہاں تک بات پاکستانی حکومت اورعوام کی ہے تومیں یہ تجربہ خود بھی کرچکا ہوں کہ جب سکھ کمیونٹی بابا گرونانک کا جنم دن منانے کے لیے پاکستان پہنچتی ہے تو وہاں کے لوگ ان کو دل وجان سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
اس مرتبہ تو چند روز قبل ہی واہگہ بارڈر پرایک بہت المناک واقعہ پیش آیا اور خود کش حملہ میں بہت سے بے گناہ لوگ مارے گئے، لیکن اس کے باوجود سکھ یاتریوں کو ان کی مذہبی رسومات ادا کرنے کی تمام سہولیات فراہم کرنا بہت بڑی بات ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔