- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
بنگلہ دیشی سرزمین پر زمبابوین ٹیم فتح کو ترس گئی
ڈھاکا: بنگلہ دیشی سرزمین پر زمبابوین ٹیم فتح کو ترس گئی، ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کی خفت سے دوچار ہونے والی مہمان سائیڈ مسلسل چوتھا ون ڈے 21 رنز سے ہار گئی، محمود اللہ نے ناقابل شکست 82 رنز کے ساتھ میزبان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، زمبابوے کو ساکھ بچانے کا آخری موقع پیرکو دستیاب ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیشی ٹیم صرف 34 پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد مشکلات کا شکار ہوگئی، محموداللہ نے مشفیق الرحیم کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 134 رنز جوڑکر معاملات بہتر بنا دیے، دونوں نے بالترتیب 82 اور77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں، محمود اللہ ناقابل شکست واپس گئے،کپتان مشرفی مرتضیٰ نے 39 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 256 رنز تک پہنچایا، نیول ماڈزیوا نے 60 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں، سلومون مائر نے اتنی ہی وکٹوں کے لیے 49 رنز دیے۔
ہدف کا پیچھا کرنے والی زمبابوین ٹیم کو ہیملٹن مساکیڈزا(28) اور سبانڈا(17) نے 48 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، بعدازاں برینڈن ٹیلرنے 63 اور سیلمون مائر نے 52 رنزبناکر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا،ایک موقع پر مہمان ٹیم کو ٹور میں پہلی فتح کیلیے 16 اوورز میں صرف 89 رنز درکار تھے لیکن چوتھی وکٹ کے لیے106 رنز کی شراکت ٹوٹنے کے بعد دیگر بیٹسمین میزبان بولرز کے سامنے بے بسی کا مظاہرہ کرتے رہے۔ ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹیں گرنے کے باوجود فتح سے 21 رنز پیچھے رہ گئی، شکیب الحسن، روبیل حسین اور ڈیبیو کرنے والے جوبیر حسین نے 2،2 وکٹوں کا بٹوارا کیا۔ محمود اللہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔