- غیر ملکی ماہرین کی خدمات کیلیے قوانین میں نرمی کی سمری منظور
- یوٹیوب کا اشتہارات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
- چھاتی کے کینسر سے شفایاب افراد میں دوبارہ کینسر کا خطرہ ہوتا ہے، تحقیق
- قلیل ترین مدت میں سب سے زیادہ درختوں کا گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ
- پہلے اوور میں 50 وکٹیں، شاہین آفریدی دنیا کے پہلے بولر بن گئے
- شعیب اختر کا ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر
- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
آفریدی نے پاکستانی پلیئرز سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ کردیا
شارجہ: قائم مقام کپتان شاہد آفریدی نے کیویزسے سیریز کے بقیہ میچز میں پاکستانی پلیئرز سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ کردیا۔
ان کے مطابق حریف ٹیم ڈوب کر اُبھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، شارجہ کی کارکردگی ابوظبی میں دوہرانے کیلیے سخت محنت کرنا پڑے گی، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہاکہ پاکستان نے ہمیں سبق سکھا دیا، ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل مہمان ٹیم کو مختلف کنڈیشز میں بہتر کارکردگی دکھانے کا ہنر سیکھنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آفریدی نے میڈیا سے بات چیت میںکہا کہ کیویز سے سیریز میں فتح کیلیے ایک عمدہ پرفارمنس کافی نہیں، سخت جان کیویز ایک بار پھر کم بیک کیلیے بیتاب اور بہتر پلان کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
پلیئرز کو شارجہ جیسی کارکردگی ابوظبی کے دونوں میچز میں بھی دہرانا ہوگی۔ انھوں نے تیسرے ون ڈے میں بیٹسمینوں کے وکٹ پر قیام کو خوش آئند قرار دیا، کپتان نے کہاکہ دوسرے میچ میں شکست کے بعدکیویز کی طرف سے ایک بار پھر سخت مزاحمت کا خدشہ موجود تھا، تاہم ہماری بیٹنگ لائن نے بروقت اپنی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے دفاع اور جارحیت کے امتزاج سے بہترین ٹوٹل حاصل کیا، اس کے بعد بولرز نے بھی اپنا حق ادا کردیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان نے میں ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا۔
شکست سے سبق سیکھتے ہوئے غلطیوں پر قابو پانا ہوگا، انھوں نے کہا کہ ناتجربہ کار کھلاڑی مختلف کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کرنے میں مشکلات محسوس کررہے ہیں،حریف نے بہترین کھیل پیش کیا جبکہ ہماری کارکردگی اس کے برعکس رہی، پلیئرز اس سے بہتر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے تھے لیکن پچ کو سمجھنے میںناکام رہے، بولرز نے درست لائن اور لینتھ پر بولنگ نہیں کی، ولیمسن نے کہا کہ بڑے ہدف کا تعاقب ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن ہمیں فائٹ کرتے ہوئے قریب جانا چاہیے تھا، ابوظبی میں کنڈیشنز اور پچ قدرے مختلف ہوگی، اسے سمجھ کر پرفارم کرنے کیلیے حکمت عملی بنانی اور پھر عملی جامہ بھی پہنانا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔