- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- حماس نے رفح پر اسرائیلی حملے رُکوانے کیلئے امریکا سے ضمانت مانگ لی
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
- پی ایس ایل، 4 پلے آف غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز
- پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع
- راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد
- پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق
- بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد
- جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں
سینٹرل کنٹریکٹ تنازع؛ ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کا مورال گرانے کا اہتمام
لاہور: سینٹرل کنٹریکٹ تنازع نے ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کا مورال گرانے کا اہتمام کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی میں ایک طرف کئی عہدیدار برسوں سے کوئی کام کیے بغیر بھاری معاوضے وصول کررہے ہیں،گورننگ بورڈ میں شامل ارکان کے سیرسپاٹوں کیلیے بھی بھاری رقم مختص ہے، دوسری جانب دسمبر میں ختم ہونے والے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس میں 3ماہ کی تجدید کرکے ٹیم کو ورلڈکپ کی مشکل مہم پر روانہ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بورڈ کے چند عہدیداروں کا خیال تھا کہ میگا ایونٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے کھلاڑیوں سمیت چند کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، اس صورتحال میں پورے سال کیلیے رقم کی ادائیگی گھاٹے کا سودا ہوگی، خلاف توقع سلوک پر دلبرداشتہ سینئرز نے معاہدوں پر دستخط کرنے سے انکار کرکے ایک نیا پینڈورا باکس کھول دیا ، ذرائع کے مطابق دلبرداشتہ کرکٹرز میں بددلی پھیلنے لگی ہے جس سے ٹیم کا مورال گرنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ورلڈکپ سے قبل سینٹرل کنٹریکٹ سائن کردیں تو بہتر ہوگا، ایک سال یا کتنی مدت ہو اس کا معاملہ بعد میں بھی دیکھا جاسکتا ہے، ایک نجی ٹی چینل سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چند شقوں میں تبدیلی کی گئی تھی، تاہم ان پر بات چیت کرکے بعد میں تبدیلیاں بھی کی جاسکتی ہیں، امید ہے کہ کھلاڑی نیوزی لینڈ میں ہی معاہدوں پر دستخط کرینگے۔
اس بارے میں ’’ایکسپریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے کہا کہ غیر یقینی حالات ٹیم کیلیے بہتر نہیں، پلیئرز پر ساری صورتحال پاکستان میں ہی واضح کردینا چاہیے تھی، ان کو چیلنج اور تحریک دیتے ہوئے بتاتے کہ فی الحال محدود مدت کیلیے سینٹرل کنٹریکٹ دے رہے ہیں، ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کے بعد ان کی اس فارمولے کے تحت تجدید کرینگے لیکن بد انتظامی کی وجہ سے تذبذب کی صورتحال پیدا کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔