- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
پٹرول کی حالیہ قیمت سی این جی کے برابر نہیں، غیاث پراچہ
کراچی: پٹرول کی حالیہ قیمت سی این جی کے برابر نہیں ہے، سی این جی کلو جبکہ پٹرول لیٹر میں فروخت ہوتا ہے، ایک کلو سی این جی مائلج کے لحاظ سے ایک لیٹر پٹرول کے برابر ہے پٹرول اور سی این جی کی قیمت یکساں کرنے کے لیے پٹرول کا 49 روپے فی لیٹر قیمت پر فروخت ہونا ضروری ہے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ پٹرول کے مقابلے میںسی این جی اب بھی تقریباً تیس فیصد سستی ہے۔ پٹرول اننچاس روپے فی لیٹردستیاب ہو تو فرق ختم ہو گا۔ ایک کلو سی این جی تقریباً ڈیڑھ لیٹر پٹرول کے برابر ہے۔ معاملات ہموار کرنے کیلیے دونوں ایندھن لیٹر میں فروخت کیے جائیں۔ تیل کی بین الاقوامی اور مقامی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اس لیے سی این جی کے لیے قدرتی گیس کی قیمتیں بھی کم اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشن کھولے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف اور کاروباری سرگرمیوں کو مہمیز ملے، ہمارے پاس سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا قابل عمل فارمولا موجود ہے۔
غیاث پراچہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹرول اور سی این جی کی قیمت کا موازنہ درست نہیں کیونکہ پٹرول لٹر اور سی این جی کلو گرام میں فروخت ہوتی ہے اور ایک کلو سی این جی ایک لٹر پٹرول کے برابر نہیں بلکہ تقریباً ڈیڑھ لٹر پٹرول کے برابر ہے۔ اس طرح سے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود قابل ذکر فرق برقرار ہے۔ انھوں نے کہا کہ صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے پٹرول کی طرح سی این جی بھی کلو گرام کے بجائے لٹر میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔
جی آئی ڈی سی کو عدالت غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔ حکومت سب شعبوں سے زیادہ تین سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یوجی آئی ڈی سی وصول کرنے کے بجائے اس معاملے کو حل کرے اور سی این جی مالکان کی آپریشنل کاسٹ کو بھی ٹھیک کیا جائے۔ سی این جی چھوٹی گاڑیوں میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا ایندھن ہے اور اس صنعت میں ساڑھے چار سو ارب کی سرمایہ کاری اور لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔