- میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے، سپریم کورٹ
- لاہور پولیس مقابلے میں ہلاک چار داعش کارندوں کی شناخت
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بابر، رضوان نے اپنے ہتھیاروں کو تبدیل کرلیا
- خوشاب میں مزدہ ٹرک کو حادثہ، 14 افراد جاں بحق
- غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہمی پر پولیس افسر کو قید کی سزا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ اسٹار اسپورٹس ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کی ٹرولنگ شروع کردی
- وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل
- کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب
- بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان
- دکان داروں سے بھتہ خوری کرنے والے جعلی کسٹم انسپکٹرز گرفتار
- پشاور؛ سرکاری دوائیں بیچنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار
- پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ
- بھارت مسلسل چھٹے سال عالمی انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن میں سرفہرست
- سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے لیے 72 ارب ڈالر کا دس سالہ منصوبہ تیار
- سپریم کورٹ؛ جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
- ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میں بھی تجربات کی ٹھان لی
- سی ٹی ڈی کا شہریوں کو بغیر ثبوت گرفتار کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، عدالت
- پی آئی اے؛ ٹورنٹو جانیوالی پرواز سے آئل لیک ہوگیا، کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ
- ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی
ریونیو ٹارگٹ پورا کرنا محکمہ افسران کا ہدف ہونا چاہیے، گیان چند
کراچی: صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، خوراک، جنگلات و جنگلی حیات و اقلیتی امور گیان چند اسرانی نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران کی کارکردگی کو سراہنا اور ان کے حوصلے بلند کرنا ہمارا فرض ہے، اگر اسی طرح محکمہ کے افسران اپنی کارکردگی دکھاتے رہے تو میرا سر فخر سے بلند ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران میں ستائشی کارکردگی کی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو کا ٹارگٹ پورا کرنا محکمہ کے افسران کا ہدف ہونا چاہیے، افسران نے اپنے کام کو احسن طریقے سے سر انجام دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اس سال بھی جون تک ریونیو کا ٹارگٹ مکمل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ محکمے کے ہرا فسر اور اہلکار کا فرض ہے کہ وہ دل و جان سے کام کریں اورریونیو کی وصولی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کریں۔ تقریب میں سیکریٹری ایکسائز بدر جمیل نے خطاب میں کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کیونکہ یہ محصولات کی وصولی کے ذریعے سرکاری خزانے میں اضافہ کرتا ہے جو عوام کی خدمت کے کام آتا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد شعیب احمد صدیقی نے تقریب کے اختتامی کلمات میں کہا کہ افسران کی کارکردگی کو جس طرح سراہا گیا، اس سے افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ ستائشی کارکردگی کا اعتراف اہلیت میں اضافہ کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران و عملہ پوری کوشش کرے کہ موجودہ سال کا ٹارگٹ بھی حاصل کریں۔ تقریب میں محکمہ کے تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ای ٹی اوز نے شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔