- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
گائے کا گوشت کھاتا ہوں ہمت ہے تو کوئی روک لے، نائب بھارتی وزیر داخلہ کا اعلان
نئی دہلی: بھارت کے نائب وزیرداخلہ کرن ریجی جو نے کہا ہے کہ میں گائے کا گوشت کھاتاہوں اور مجھے کوئی گوشت کھانے سے نہیں روک سکتا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کرن ریجی جو نے کہا کہ میرا تعلق اروناچل پردیش سے ہے۔ کیاکوئی مجھے روک سکتا ہے؟ اس لیے ہمیں کسی کے طور طریقے کے بارے میں اس قدر تنگ نظرنہیں ہونا چاہیے، بھارت ایک جمہوری ملک ہے، بعض اوقات ایسے بیان دے دیے جاتے ہیں جو صحیح نہیں ہوتے۔ انھوں نے کہا کہ’’اگرمہاراشٹرا ایک ہندو اکثریتی ریاست ہے۔گجرات میں ہندو اکثریت ہے، مدھیہ پردیش میں ہندو اکثریت اوراگر وہ ہندو عقیدے کے مطابق قانون بناناچاہتے ہیں توانھیں بنانے دیں لیکن ہمارے یہاں ہماری ریاست میں ہم اکثریت میں ہیں اورہم جواقدام چاہیں اس کے لیے آزاد ہیں۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے رہنمامختارعباس نقوی نے اپنے بیان میں کہاتھاکہ ’’جو بیف کھائے بغیرگزارہ نہیں کر سکتے انھیں پاکستان یا عرب ملکوں کوچلے جاناچاہیے‘‘۔بھارت کی کئی ریاستوں میں پہلے سے گائے ذبح کرنے پر پابندی ہے لیکن مرکزمیں موجودہ بی جے پی حکومت کے آنے کے بعداس میں سختی آئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔