- نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں نقائص اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان
- سپریم کورٹ کا فیصلہ واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
- سائنس دانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے نئی ڈیوائس بنالی
- کشتی کو چھپانے کیلئے باڑ لگانے کی ہدایت، شہری کا انوکھا طریقہ
- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
- آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
- سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
بالی ووڈ میں مستقبل محفوظ بنانا چاہتی ہوں، کنگنا رنا وت
ممبئی: کنگنا رناوت کا شمار بالی ووڈ کی سب سے زیادہ باصلاحیت اداکاراؤں میں کیا جارہا ہے اور وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک اچھے دور سے گزررہی ہیں ۔
گزشتہ برس ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’’کوئین کی کامیابی نے انھیں بالی ووڈ کی ملکہ بنادیا جب کہ چند روز قبل سینما گھروں کی زینت بنائی جانیوالی نئی فلم ’’تنوویڈز منو ریٹرنز‘‘ میں بھی ان کی پرفارمنس کو سراہا جارہا ہے اور یہ فلم بھی سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوچکی ہے ۔
گزشتہ روز بھارت کے بڑے اشاعتی ادارے نے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے ان سے شادی کے متعلق پوچھا توکنگنا نے انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ 28 سال کا ہوجانے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ شادی کرلو اور بچے پیدا کرو ۔ شادی ایک انتہائی مشکل کام ہے میں گزشتہ 10 برس سے مسلسل بہت زیادہ محنت کررہی ہوں اس لیے میرے پاس ایسے رشتوں کو نبھانے کے لیے وقت نہیں ہے ۔
میں اس وقت اسے دور سے گزررہی ہوں جس میں اپنی پوزیشن کو مذید بہتر بنا کر اپنا مستقبل مزید روشن رکھ سکتی ہوں اور میں اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہتی ۔کسی سے محبت کرنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ کی نہیں جاتی بلکہ ہوجاتی ہے اور میرے ساتھ ابھی تک نہیں ہوا اور نہ ہی ایسا چاہتی ہوں۔ بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘ کے مطابق فلساز وشال بھردواج نے کنگنا رناوت کو اپنی نئی فلم رنگون میں کاسٹ کرلیا ہے ۔
انگریزوں کے خلاف رنگون موجودہ برما میں لڑنے والے بھارتی فوجیوں کے متعلق بنائی جانیوالی فلم میں وہ شاہد کپور اور سیف علی خان کے ساتھ کام کریں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ شاہد کپور کی شادی کے فوراً بعد شروع کردی جائے گی اور اسے اگلے برس کے آغاز میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔