- پی ٹی آئی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہونا شروع ہوگئے، فیصل واوڈا
- انگلینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے جیت لی
- کراچی: بجلی کی عدم فراہمی پر لیاری اور شاہ فیصل کالونی میں احتجاج
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا
- اداروں کی ساکھ متاثر کرنے والی خبروں کا سدباب کرینگے، چیئرمین پی سی پی
- ججوں پر نامناسب ریمارکس؛ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- حیدرآباد میں گیس سلینڈر دھماکے کے چار زخمی دم توڑ گئے، 51 زخمی
- کراچی میں گرمی کی لہر اتوار تک برقرار رہنے کا امکان
- یہ وقت ٹیم کی سپورٹ کا ہے چار ہفتے تک تنقید نہ کریں، چیئرمین پی سی بی
- خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد
- موجودہ حالات کا 1971 سے کوئی موازنہ نہیں نہ بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب ہیں، علی محمد خان
- خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی
- اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی سماعت پیر کو ہوگی
- والی بال سیریز؛ پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا
- خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی واجبات سے مشروط
- بیرون ملک عادل راجہ کے زیر استعمال پاکستان ایکس سروس مین کے اکاؤنٹس بلاک
- ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم، ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
- امید ہے دیگر ملک بھی آزاد فلسطینی ریاست کیلیے کاوشیں کریں گے، وزیراعظم
- موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اربن فاریسٹری کو فروغ دینا ہوگا، ماہرین
ہماری 13 لاکھ فوج امن کی تبلیغ کے لیے نہیں، بھارت کی گیدڑ بھبکی
نئی دہلی / جموں: بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اپنی فلاح و بہبود چاہتا ہے تو بھارت کے معاملات میں مداخلت کرنا بند کر دے۔ جو بھی بھارتی سالمیت اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جموں میں بی جے پی حکومت کی ایک سالہ کامیابیوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف اپنی مذموم سرگرمیو ں کو روکنا ہوگا۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے لیکن پاکستان نے ہمیشہ پیٹھ پیچھے وار کیا ہے۔پاکستان کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس نے کبھی بھی بھارتی اقدامات کا مثبت جواب نہیں دیا۔
بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ بھارت کی 13 لاکھ فوج امن کی تبلیغ کے لیے نہیں رکھی۔ ملکی دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کے استعمال سے متعلق بیان پر بھی قائم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہمنوا بنا کر مخالف دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیا جانا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔