- پی ٹی آئی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہونا شروع ہوگئے، فیصل واوڈا
- انگلینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے جیت لی
- کراچی: بجلی کی عدم فراہمی پر لیاری اور شاہ فیصل کالونی میں احتجاج
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا
- اداروں کی ساکھ متاثر کرنے والی خبروں کا سدباب کرینگے، چیئرمین پی سی پی
- ججوں پر نامناسب ریمارکس؛ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- حیدرآباد میں گیس سلینڈر دھماکے کے چار زخمی دم توڑ گئے، 51 زخمی
- کراچی میں گرمی کی لہر اتوار تک برقرار رہنے کا امکان
- یہ وقت ٹیم کی سپورٹ کا ہے چار ہفتے تک تنقید نہ کریں، چیئرمین پی سی بی
- خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد
- موجودہ حالات کا 1971 سے کوئی موازنہ نہیں نہ بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب ہیں، علی محمد خان
- خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی
- اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی سماعت پیر کو ہوگی
- والی بال سیریز؛ پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا
- خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی واجبات سے مشروط
- بیرون ملک عادل راجہ کے زیر استعمال پاکستان ایکس سروس مین کے اکاؤنٹس بلاک
- ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم، ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
- امید ہے دیگر ملک بھی آزاد فلسطینی ریاست کیلیے کاوشیں کریں گے، وزیراعظم
- موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اربن فاریسٹری کو فروغ دینا ہوگا، ماہرین
کوپا امریکا؛ ارجنٹائن اور چلی میں آج ٹائٹل کی جنگ
سانتیا گو: کوپا امریکا فٹبال کے ٹائٹل کی جنگ ہفتے کو ارجنٹائن اور میزبان چلی کے درمیان ہوگی، ارجنٹائن کو کوئی بھی انٹرنیشنل ٹائٹل جیتے ہوئے 22 برس بیت چکے ہیں، لیونل میسی اور اینجل ڈی ماریا کی نسل کے پلیئرز اب تک ملک کو کوئی بڑی ٹرافی دلانے میں کامیاب نہیں ہوپائے، ارجنٹائن نے آخری مرتبہ کوپا امریکا چیمپئن شپ 1993 میں اپنے نام کی تھی، چلی ایونٹ کی 99 سالہ تاریخ میںپہلی ٹرافی کی راہ دیکھ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوپا امریکا ٹرافی کا فیصلہ ہفتے کی شب ارجنٹائن اور چلی کے درمیان میچ سے ہوگا، ارجنٹائنی ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹ جیتے22 برس بیت چکے ہیں، ٹائٹل فتح میسی الیون کو مجموعی14 فتوحات کے ساتھ یوروگوئے کا ہم پلہ بنا دے گی، چلی ایونٹ کی 99 سالہ تاریخ میں پہلی بارچیمپئن بننے کا آرزومند ہے، ٹیم اس سے قبل چار مرتبہ فائنل میں ناکام ہوچکی ہے، ارجنٹائن سے ایونٹ کے24 مقابلوں میں چلی کبھی کامیاب نہیں ہوا لیکن اس مرتبہ تاریخ بدلنے کا سنہری موقع ہے، میزبان ٹیم کو اپنی تاریخ کے بہترین پلیئرز کا ساتھ حاصل ہے۔
ان میں آرتورو ویڈال، الیکس سانچز اور کلاڈیو براوو شامل ہیں، ہفتے کا مقابلہ چلی کیلیے ’’اب نہیں تو کبھی نہیں‘‘ والی صورتحال ہے، یوونٹس کیلیے بھی کھیلنے والے ویڈال نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ اگرچہ ہم پر دباؤ ہے لیکن خود کو پُرسکون رکھتے ہوئے ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ مضبوط سائیڈ ہیں۔ دوسری جانب ارجنٹائن کی ٹیم 22 سال بعد ٹائٹل اپنے قبضے میں کرنے کی خواہاں ہے، گذشتہ برس برازیل میں منعقدہ ورلڈ کپ فائنل میں اسے جرمنی سے شکست ہوئی تھی، ارجنٹائنی ٹیم کو انٹرنیشنل ٹائٹل جیتے ہوئے22 برس ہوچکے ہیں۔
لیونل میسی اگرچہ اسپینش کلب بارسلونا کو کئی ٹائٹل جتوانے میں پیش پیش رہے تاہم انٹرنیشنل سطح پر ارجنٹائن کیلیے کوئی کارہائے نمایاں انجام نہیں دے پائے، انھوں نے 2005 انڈر20 ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی ٹائٹل فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا لیکن سینئر سطح پر اب تک کوئی بڑی ٹرافی حاصل نہیں کرپائے، لیونل میسی نے اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہمارے عہد کے پلیئرز نیشنل ٹیم کیلیے ٹائٹل جیتنے کیلیے بے چین ہیں، بطور ٹیم ہم فتح پانے کے حقدار اور ٹائٹل کے بہت قریب ہے، اسٹرائیکر سرجیو اگیورو نے کہا کہ اگر ہم ٹرافی نہیں جیت پائے تو پھر ساری زندگی اس کا افسوس رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔