- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
بینکاری لین دین ٹیکس کا ری فنڈ لیا جا سکتا ہے، ایف بی آر
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ تمام بینک ٹرانزیکشن پر 0.3فیصد ودہولڈنگ انکم ٹیکس صرف نان فائلرز پر لاگو ہے، ایکٹو ٹیکس پیئر یعنی وہ افراد جو سال 2014 کا ٹیکس گوشوارہ جمع کرا چکے ہیں ان پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہے۔
اس ضمن میں گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے میں ایف بی آر نے واضح کیا کہ نان فائلرز کے لیے بھی یہ ودہولڈنگ ٹیکس ایڈوانس ٹیکس کے طور پر لاگو ہے اور نان فائلرز کسی بھی وقت اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروا کر اس سال کا ودہولڈنگ ٹیکس اپنے قابل ادائیگی ٹیکس میں ایڈجسٹ کرا سکتے ہیں۔
ایف بی آر نے مزید واضح کیا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کرایا ان کے آئندہ کے متعلقہ معاملات کے سلجھاؤ کے لیے حکومت نے گزشتہ منگل سے 3 کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جنہوں نے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ایف بی آر نے کہا ہے کہ جن افراد سے ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی ہو رہی ہے وہ اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروا کر اپنے ادا شدہ ٹیکس کا ایڈجسٹمنٹ یا ریفنڈ کلیم کر سکتے ہیں، اس معاملے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے سینئر ممبر ٹیکس پالیسی ایف بی آر شاہد حسین اسد سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، ایف بی آر نان فائلرز کو فائلرز بنانے کے لیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔