- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
ہیری آنند نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا
لاہور: بھارت کے معروف میوزک ارینجر اور گلوکار ہیری آنند نے پاکستان آنے کی خواہش کااظہارکردیا ہے۔
بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ والد اردو پڑھتے اوربولتے بھی ہیں، اگرموقع ملا توان کے ہمراہ ہی اپنے نئے جنم کے لیے لاہوریاتراکرونگا۔ ان خیالات کااظہار ہیری آنند نے گزشتہ روز ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے بہت سے گلوکاروں اورفنکاروں سے اکثر بیرون ممالک ملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن خاص طورپرپاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاراستاد راحت فتح علی خاں اورجاویدبشیر کے ساتھ کام کرنے کے بعد مجھ میں پاکستان آنے کی خواہش بڑھنے لگی ہے۔ اس لیے میں نے اپنے کچھ قریبی دوستوں سے باقاعدہ دعوت نامہ بھیجنے کے لیے بھی کہا ہے۔
حالانکہ رواں سال اورآئندہ برس بھی میرے پاس کچھ ایسے پروجیکٹس ہیں جن پر کام ہوتا رہے گا لیکن میری پوری کوشش رہے گی کہ میں اپنے والد کے ساتھ پاکستان ضرورآؤں۔ خاص طورپرلاہورآنا چاہتا ہوں تاکہ میرا جنم ہوسکے۔
مجھے لاہور کے لذیزپکوان کھانے ہیں اورشاپنگ کرنے کے ساتھ ساتھ تاریخی عمارتوں اوردیگرعلاقوں کی سیربھی کرنی ہے ۔ میں نے لاہوراوریہاں کے لوگوں کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے مگراب ان سے ملنے کوبہت زیادہ دل چاہتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ جب میں لاہورپہنچوں گا تولاہور والے اپنی روایت کوبرقراررکھیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔