- غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہمی پر پولیس افسر کو قید کی سزا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ اسٹار اسپورٹس ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کی ٹرولنگ شروع کردی
- وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل
- کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب
- بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان
- دکان داروں سے بھتہ خوری کرنے والے جعلی کسٹم انسپکٹرز گرفتار
- پشاور؛ سرکاری دوائیں بیچنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار
- پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ
- بھارت مسلسل چھٹے سال عالمی انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن میں سرفہرست
- سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے لیے 72 ارب ڈالر کا دس سالہ منصوبہ تیار
- سپریم کورٹ؛ جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
- ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میں بھی تجربات کی ٹھان لی
- سی ٹی ڈی کا شہریوں کو بغیر ثبوت گرفتار کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، عدالت
- پی آئی اے؛ ٹورنٹو جانیوالی پرواز سے آئل لیک ہوگیا، کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ
- ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی
- ففتھ جنریشن وار؛ نوجوان کیا کریں؟
- احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسمائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری
- سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر
- جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار
کراچی چیمبرنے ودہولڈنگ ٹیکس مسئلے کاحل تجویزکردیا
کراچی: کراچی چیمبرآف کامرس نے پالیسی سازوں کوودہولڈنگ ٹیکس کے مسئلے کے حل کا تجاویزپرمشتمل پیکیج دے دیا ہے جس میں نان فائلر کوانکم ٹیکس کی مد میں 20ہزار روپے کے ساتھ ریٹرن جمع کرانے کا پابند بنانے کی تجویز دی گئی ہے اوراس میں سالانہ بنیادوں پر25 فیصدکی شرح سے اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی اوراس تجویز کی منظوری ونفاذ کی صورت میں بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ کے ساتھ 3 سال کے لیے آڈٹ سے استثنیٰ بھی حاصل ہوگا۔
کراچی چیمبر کے صدر افتخاروہرہ نے ایف بی آر سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی انکم ٹیکس آڈٹ سے گریز کرے جبکہ انکم ٹیکس ریٹرن وصول کرنے کے بعد ایک مخصوص حد تک سرمائے اور ٹرن اوور کے حوالے سے غیرضروری سوالات نہ کیے جائیں نیزاس سہولت کا دائرہ کار موجودہ ٹیکس گزاروں تک بھی بڑھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر نے کمرشل امپورٹرزکو سیلز ٹیکس آڈٹ سے مستثنیٰ قراردینے کی بھی تجویزدی جو پہلے ہی 3 فیصد ودہولڈنگ کے ساتھ 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی ) ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی چیمبر ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کے پیچیدہ نظام کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹیکس کی بروقت ادائیگی اور ریٹرنز جمع کرانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا اورکہاکہ ایف بی آرٹیکس دہندگان کے ساتھ رویے کو بہتر بناتے ہوئے خوشگوار ماحول قائم کرنے پر توجہ مرکوز رکھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔