- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سے سانپ نکل آیا
- آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں خسرہ کیخلاف قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے
- ایپل نے صارفین کے لیے آئی او ایس کی اپ ڈیٹ جاری کردی
- تاجر دوست ایپ کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونیو الے تاجروں پر بھاری جرمانہ و سزا کی تجاویز
- 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور
- امریکی وزیر خارجہ کا دورۂ یوکرین؛ نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں اسلیے وہ ہم سے مذاکرات نہیں چاہتی، بلاول
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کیا پاکستان، انگلینڈ کی ٹیمیں وارم اَپ میچز گنواسکتی ہیں؟
- فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب
- چار سدہ انٹرچینج کے نزدیک فائرنگ، تین افراد جاں بحق ایک زخمی
- 400 کلومیٹر رینج کے حامل فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
- نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش
- عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، فیصل واوڈا
- حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی
اسرار کا ٹائٹل سنہرے دور کی جانب واپسی قرار
لاہور: پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں اسرار احمد کی کامیابی کو کھیل کے سنہرے دور کی جانب واپسی قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہاکہ ایک سال مزید محنت کرنے سے سینئر کی سطح پر بھی کئی ٹائٹلزدوبارہ پاکستان آ جائیں گے، ناصر اقبال، فرحان زمان کے بعد طیب اسلم، عاصم خان اور اسرار احمد جیسے ہونہار کھلاڑیوں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، انھیں بہترین ٹریننگ کے ساتھ انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے مواقع بھی فراہم کررہے ہیں، مارچ تک ناصر اقبال اور فرحان زمان کو ٹاپ 20 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عامر نواز نے کہا کہ عاصم خان کی بیماری کے سبب ایران میں منعقدہ ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں واحد پاکستانی اسرار احمد نے شرکت کی،وہ ٹائٹل فاتح کے روپ میں سامنے آئے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، اب فیڈریشن کی محنت سے اس میں نکھار بھی آرہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صدر فیڈریشن کی جانب سے ہدایت ہے کہ کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت یقینی بنایا جائے تاکہ رینکنگ بہتر ہوسکے۔
عامر نواز نے کہا اسلام آباد میں اکیڈمی کے قیام سے کھیل کو بہت فائدہ پہنچے گا، ہم گذشتہ 4 ماہ سے 10 کھلاڑیوں کو مسلسل ٹریننگ دے رہے ہیں، ابھی کچھ دن وقفے کے بعد یہ کھلاڑی پیر کو دوبارہ اکیڈمی پہنچ جائیں گے، انھوں نے کہا کہ مزید ایک سال تک یہ پریکٹس جاری رہی تو پاکستان اسکواش میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔