- کراچی میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری، دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ
- پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے ساتھی کو رہا کروالیا؛ 2 افسران ہلاک
- پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک
- اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کے کمانڈرز شہید
- حکومت مستعفی ہو، فوج انتخابات سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کرے؛ یورپی یونین کا مطالبہ
- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سانپ نکل آیا
- آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں خسرہ کیخلاف قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے
- ایپل نے صارفین کے لیے آئی او ایس کی اپ ڈیٹ جاری کردی
وزیراعظم نے فیشن یونیورسٹی بنانے کیلیے تعاون کی یقین دہانی کرادی
لاہور: پاکستانی نژاد فرانسیسی ڈیزائنرمحمود بھٹی کی پیرس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے معروف فیشن ڈیزائنر کو پاکستان میں فیشن انڈسٹری کے فروغ کے لیے فیشن یونیورسٹی سمیت دیگرمنصوبوں پرکام شروع کرنے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی۔
وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے دورہ فرانس کے دوران معروف سیاسی اورکاروباری شخصیات سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کے دوران محمود بھٹی کوپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پرآمادہ کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد محمود بھٹی نے ’’ ایکسپریس‘‘ سے فون پربات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کی فرانس آمد سے دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہونگے جب کہ فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک بھی اس پربے حد خوش ہیں۔ خاص طور پردیارغیر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کواس کا بہت فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران جونہی وزیراعظم نے اس خواہش کا اظہار کیا ۔
مجھے پاکستان میں فیشن انڈسٹری کے فروغ کے لیے کام کرتے ہوئے فیشن کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کو بہترمواقع فراہم کرنے کے لیے فیشن یونیورسٹی بنانی چاہیے جس کے لیے انھوں نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
میں لاہور میں ایک میڈیکل کالج اورفیشن اسکول اوریونیورسٹی بنانے جارہا ہوں۔ انھوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورہ فرانس کواس اعتبارسے کامیاب قراردیا ہے کہ گزشتہ دنوں فرانس میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کے بعد پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگ خاصے خوفزدہ تھے لیکن وزیراعظم کی فرانس آمد سے اب معاملات میں سدھارآئے گا اورتعلقات مزید مستحکم ہونگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔