- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
حصص مارکیٹ میں سال کے اختتامی ایام میں اتارچڑھاؤ
کراچی: تقویمی سال کے آخری ایام کے باعث انویسٹرز کی نئی پوزیشن لینے سے گریزاور سرمایہ کاری میں عدم دلچسپی کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو اتارچڑھاؤ کے بعد بھی قابل ذکر نوعیت کی تیزی رونما نہ ہوسکی جبکہ کاروباری حجم کے اعدادوشمار نمایاں کمی کے ساتھ 10کروڑ سے نیچے آگئے۔
محدود پیمانے پر تیزی کے سبب 50.30 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی صرف1 ارب 70 کروڑ 36 لاکھ26 ہزار864 روپے کا اضافہ ہوسکا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ کی مایوس کن صورتحال کی بظاہرکوئی وجہ نظر نہیں آ رہی لیکن بیشترسرمایہ کاروں کی پرانے سودوں کے تصفیوں میں مصروفیت، تازہ سرمایہ کاری میں عدم دلچسپی اور جمعہ کو بینکوں کی تعطیل جیسے عوامل نے حصص کی تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کیا، یہی وجہ ہے کہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر149.79 پوائنٹس کی تیزی اوربعد ازاں77.83 کی مندی بھی رونما ہوئی۔
ملے جلے کاروباری رحجان کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس13.14 پوائنٹس کے اضافے سے32825.03 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 12.70 پوائنٹس بڑھ کر 19322.52، کے ایم آئی 30 انڈیکس91.77 پوائنٹس کے اضافے سے 55738.98 اور آل شیئر اسلامک انڈیکس 26.76 پوائنٹس بڑھ کر 15475.04 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت 44.76 فیصد کی نمایاں حد تک کم رہا اور7 کروڑ 99 لاکھ53 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ326 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں164 کے بھاؤ میں اضافہ، 147 کے داموں میں کمی اور15 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔