- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
- سائنس دانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے نئی ڈیوائس بنالی
فیس بک نے کھیلوں سے باخبررہنے کے لیے نیا فیچرمتعارف کرادیا
نیویارک: فیس بک وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کی سہولت کے لیے نئے فیچر متعارف کرا رہی ہے تاکہ انہیں ایک ہی ٹچ میں ہر قسم کی معلومات حاصل ہوجائیں اور اب فیس بک نے مختلف کھیلوں سے باخبر رہنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جہاں صارفین کھیل کی تازہ ترین خبروں سے آگاہ رہیں گے اور اپنے دوستوں کو بھی اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔
فیس بک کے مطابق اس نئے فیچر کو فیس بک اسپورٹس اسٹیڈیم کا نام دیا گیا ہے جو اپنے صارفین کو اسکورز کی براہ راست اپ ڈیٹس، دوستوں کی جانب سے پوسٹس اور براہ راست میچ دیکھنے کے مختلف لنکس کی سہولت دے گا۔ فیس بک کے پراڈکٹ مینیجرکا کہنا ہے کہ یہ فیچر اسپورٹس کے لیے مختص کی گئی جگہ ہے جہاں لوگ اسپورٹس کی تازہ ترین خبروں کو اپنے دوستوں اور دنیا کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فیس بک پر کھیل کے شوقین 65 کروڑ صارفین ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنی کامیابیوں اور تقریبات کو فیس بک پر مناتے ہیں تاکہ اپنے دوستوں اور مداحوں کو اس خوشی میں شامل کرسکیں۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ ایسی جگہ ہوگی جہاں لوگ اپنے پسندیدہ کھیل کو اپنے دوستوں سے دور ہوکر بھی ان کے ساتھ شیئر کر سکیں اور وہ خود کو اپنے دوست کے ساتھ بیٹھا ہوا محسوس کریں گے، اس کے علاوہ مداح اپنے پسندیدہ کھیل کو براہ راست دیکھ سکیں گے اور اپنا تبصرہ بھی کر سکیں گے۔ فیس بک انتظامیہ کے مطابق فی الحال یہ سروس ابھی امریکن فٹبال گیمز کے لیے دی جارہی ہے تاہم اسے جلد دیگر کھیلوں تک پھیلا دیا جائے گا جب کہ یہ سروس آئی فون پر دستیاب ہوگی جسے بعد میں دیگر فونز تک فراہم کردیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔