- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
- سائنس دانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے نئی ڈیوائس بنالی
- کشتی کو چھپانے کیلئے باڑ لگانے کی ہدایت، شہری کا انوکھا طریقہ
- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
ترکی کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 40 افراد جاں بحق
استبول / استنبول: ترکی کے ساحل کے قریب تارکین وطن کو یونان لے جانے والی کشتی الٹ گئی جس میں سوار 40 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ 75 کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 150 سے زائد تارکین وطن کو یونان لے جانے والی کشتی گنجائش سے زیادہ بھر جانے کی وجہ سے اپنا توازن قائم نہ رکھ سکی اور ترکی کے مغربی ساحل ایواسک کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 40 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ اس میں سوار 75 افراد کو ترک کوسٹ گارڈ نے ریسکیو کرلیا۔ ترک علاقے ایواسک کے میئر کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیوں کہ کشتی میں بہت بڑی تعداد میں لوگ سوار تھے۔
ترک کوسٹ گارڈ کے مطابق مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں جب کہ ریسکیو کیے جانے والے افراد کو قریبی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ مقامی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان تارکین وطن میں شام، افغانستان اور میانمارسے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔