- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
- سائنس دانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے نئی ڈیوائس بنالی
- کشتی کو چھپانے کیلئے باڑ لگانے کی ہدایت، شہری کا انوکھا طریقہ
- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
ہانگ کانگ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن پر ہنگامے پھوٹ پڑے، متعدد افراد زخمی
ہانگ کانگ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں اور مختلف علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کے ضلع مونگ کوک میں پولیس کی جانب سے نئے چینی سال کے آغاز کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے لیئے تجاوزات کو ہٹانے کی کوشش کی گئی تو مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔مظاہرہ کرنے والوں میں ذیادہ تر افراد نےکھانے پینے کے اسٹال لگا رکھے تھے جنہوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھر اور اینٹیں پھینکیں جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور انتباہ کے لیئے ہوائی فائرنگ بھی کی جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے پر تشدد مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیئے مرچوں کا اسپرے بھی کیا گیا۔ہنگامے کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 44 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 23 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
Nathan Road 0300. Confirmation police fired in the air earlier; protesters mobbed them afterward #fishballrevolution pic.twitter.com/c4Os2eEiz6
— Trey Menefee (@trey_menefee) February 8, 2016
واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں سڑکوں پر کھانے پینے کے اسٹال عام ہیں جب کہ نئے سال کے موقع پر بڑی تعداد میں اسٹال لگائے جاتے ہیں جہاں روایتی کھانے فروخت کیئے جاتے ہیں،تاہم انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن پراحتجاج شروع ہوگیا جس نے پرتشدد مظاہرے کی شکل اختیار کرلی جس کی وجہ سے اسے 2014 میں جمہوریت کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کے بعد سب سے پرتشدد احتجاج قرار دیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔