- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
سی پی ایل میچز سے امریکا میں کرکٹ کوفروغ ملے گا، کمار سنگاکارا
نیویارک: کیریبیئن پریمیئر لیگ کا افتتاحی میچ امریکا میں جمعے کو کھیلا جائیگا، جمیکا تلاواز کی ٹیم سی پی ایل میچز کے انعقاد سے6 دن پہلے لائوڈر ہل کے سینٹرل بورڈ ریجنل پارک پہنچ چکی ہے۔
تلاواز کے وکٹ کیپر کمارا سنگاکارا جو 2010 میں اسی مقام پر امریکا میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کی ٹیم کی قیادت بھی کر چکے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی پی ایل امریکا میں کرکٹ کی ترقی میں مدد فراہم کریگا، تلاواز کی جانب سے پہلی پریس کانفرنس میں کمارا سنگاکارا نے کہا کہ یہاں واپس آنے پر کافی پرجوش ہوں، مجھے یاد ہے کہ جب یہاں 2010میں نیوزی لینڈ کیخلاف ہم نے میچ کھیلا تھا، وہ 2 نہایت مسابقتی میچز تھے، میرے یہ خیال میں وہ ایک ایک سے برابری پر ختم ہوئے اور ہم نے یہاں کافی تفریحی وقت گزارا تھا، فورٹ لائوڈرڈیل میں کرکٹ کی واپسی اور برورڈ پارک میں کرکٹ میچز کی دوبارہ موجودگی سے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہاں اس کھیل کو دیکھنے والوں کی تعداد بڑھے، نئے دیکھنے والوں کی یہاں آنے کیلیے ہمت افزائی کرنا کہ وہ دیکھیں کرکٹ کے میدان میں کیا ہوتا ہے اور بیس بال اور کرکٹ میں فرق ملاحظہ کرسکیں۔
امید کی جارہی ہے کہ شائقین کافی حد تک کرکٹ کو سمجھ سکیں اور یہ انھیں پسند آئے کہ وہ اسے کھیلنے کا بھی تجربہ کریں، سنگاکارا جب پہلی بار یہاں آئے تو انھوں نے کچھ خاص پرفارمنس کامظاہرہ نہیں کیا تھا کہ جس سے نئے شائقین اس کھیل کی جانب متوجہ ہوتے، یہاں کھیلی جانے والی 4میں سے 3اننگز میں 100سے بھی کم رنز بنائے گئے، مجموعی طور پر 2میچز میں محض4چھکے ہی لگ پائے، اس کے دو سال بعد ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں یہاں 2وکٹوں کے نقصان پر 209رنز اسکور کیے جو اس وقت کا ریکارڈ ٹوٹل بھی تھا، تاہم یہاں ہائی لیول کے کرکٹ میچ کا انعقاد ہوئے تقریباً 4سال بیت چکے ہیں، نیوزی لینڈ کے کیوریٹر مارک پرہام کی خدمات پچز بنانے کیلیے حاصل کی گئی ہیں۔
سنگاکارا نے کہا کہ پچ کافی بہتر نظر آرہی ہے اور پچھلے کئی سالوں میں جو رپورٹس ہمارے سامنے آئی ہیں اس کے مطابق پچز کو بہتر بنانے کیلیے بہت کام کیا گیا ہے، سنگاکارا نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شائقین اور عام امریکن یہ دیکھنے کیلیے ضرور آئیں گے کہ یہاں کیا ہورہا ہے، انھیں اس کے بارے میں تجسس ہوگا کیوں کہ وہ اس حوالے سے پہلے ٹی وی پر سن چکے ہونگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔