- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سے سانپ نکل آیا
- آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں خسرہ کیخلاف قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے
- ایپل نے صارفین کے لیے آئی او ایس کی اپ ڈیٹ جاری کردی
- تاجر دوست ایپ کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونیو الے تاجروں پر بھاری جرمانہ و سزا کی تجاویز
- 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور
- امریکی وزیر خارجہ کا دورۂ یوکرین؛ نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں اسلیے وہ ہم سے مذاکرات نہیں چاہتی، بلاول
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کیا پاکستان، انگلینڈ کی ٹیمیں وارم اَپ میچز گنواسکتی ہیں؟
- فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب
- چار سدہ انٹرچینج کے نزدیک فائرنگ، تین افراد جاں بحق ایک زخمی
- 400 کلومیٹر رینج کے حامل فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
- نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش
- عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، فیصل واوڈا
- حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی
- ہتک عزت قانون پر صحافیوں کو اعتراض ہے تو ہم سے رجوع کریں، پنجاب حکومت
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
- دبئی لیکس میں بھارتی سب سے آگے؛ مودی کے دوستوں کی جائیدادیں بھی نکل آئیں
- ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
- وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام روک دیے
ملک میں گیس کی تقسیم کا فارمولہ بدلنے کی تجویز ؛ چھوٹے صوبوں نے اعتراض کر دیا
اسلام آباد: ملک کے چھوٹے صوبوں نے گیس کی تقسیم کا فارمولہ تبدیل کرنے کی سفارش پراعتراض کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے حق کو تسلیم کرے اور چھوٹے صوبوں کو انکی ضرورت کے مطابق گیس استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔
گزشتہ روز وزارت پٹرولیم میں صوبوں کے درمیان گیس کی تقسیم پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر پٹرولیم نے موجودہ گیس تقسیم فارمولہ تبدیل کرنے کی سفارش کی اور کہاکہ ملک بھر میں گھریلو صارفین کو پہلی ترجیح دی جائے، موجودہ فارمولے کے باعث پنجاب کے گھریلو صارفین بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔
جس پر خیبرپختون خوا، بلوچستان اور سندھ نے گیس تقسیم فارمولے پر اعتراض کیا اور موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے حق کو تسلیم نہیں کر رہی، صوبوں کو ان کی ضرورت کے مطابق گیس استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ اجلاس میں وفاق کی طرف سے گیس کی تقسیم و ترسیل کے نظام پر مستقبل میں 4 گیس ڈسٹری بیوشن اور 1ٹرانسمیشن کمپنی کی تشکیل کے حوالے سے تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ ہر صوبے کی اپنی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی ہونا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔