- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
الجیریا میں فوجی آپریشن، 20سے زائد یرغمالی اور 18اغوا کار ہلاک
الجزائر / واشنگٹن: الجیریا میں القاعدہ کے حامی دھڑے’’اسلام ان مغرب‘‘کے گیس فیلڈ پرحملے میں یرغمال بنائے گئے7امریکیوں سمیت100کارکنوں کی رہائی کی کوششوں کے سلسلے میں فوجی آپریشن میں20سے زائد یرغمالی اور 18 اغوا کارہلاک ہوگئے۔
قبل ازیں القاعدہ کے حامی دھڑے نے یرغمالیوں کے بدلے میں امریکا میں قیدپاکستانی نژاد ڈاکٹرعافیہ صدیقی اور مصری نژاد عمرعبدالرحمن کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔الجیرین ذرائع ابلاغ نے غیرملکیوں کی ہلاکت کے بارے میں تفصیلات دیے بغیرکہا ہے کہ 18 اغوا ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان میں 20 سے زائد الجیرین اورغیرملکی کارکن شامل ہیں۔موریطانیہ کی خبر رساں ایجنسی نے اغوا کار کے حوالے سے بتایا کہ گیس فیلڈ میں ابھی بھی سات غیرملکی مغوی اغوا کاروں کی تحویل میں ہیں۔ جن میں تین بیلجیئن ‘ 2 امریکن ‘ ایک جاپانی اور ایک برطانوی شہری شامل ہے۔
امریکا، برطانیہ اور فرانس نے الجیریا گیس فیلڈ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ یرغمالیوں میں امریکی باشندے بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی صدر فرانسوں اولاں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الجیرین حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے القاعدہ کے رہنما مختاربن مختار کی جانب سے میڈیا میں ایک ویڈیو بھی تقسیم کی جائے گی جس میں تجاویزدی گئی ہیں کہ الجیریا اور فرانس اس بات پر بھی ہم سے مذاکرت کریں کہ وہ مالی کے شمالی علاقوں میں جہادیوں کے خلاف کارروائی بند کرے تاہم الجیرین حکومت مذاکرات سے پہلے ہی انکار کرچکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔