بھارتی سرحدی فورس میں 80 فیصد افسران کرپٹ ہیں، تیج بہادر کا نیا انکشاف

آئی این پی  بدھ 10 مئ 2017
14مئی کوساتھی سپاہیوں کے ساتھ مل کر جنترمنترپراحتجاج کروں گا،برطرف بھارتی فوجی کی ممبئی میں گفتگو

14مئی کوساتھی سپاہیوں کے ساتھ مل کر جنترمنترپراحتجاج کروں گا،برطرف بھارتی فوجی کی ممبئی میں گفتگو

ممبئی:  بھارتی فوج کے سچ بولنے پر برطرف ہونے والے سپاہی تیج بہادر یادیو نے نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سپاہیوں کے لئے 18 اقسام کے کھانے بھیجتی ہے لیکن بی ایس ایف میں 80 فیصد افسران کرپٹ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے برطرف سپاہی تیج بہادر یادیو نے ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انھوں نے کہاکہ سچے بولنے کی سزابھگت رہے ہیں۔ سسٹم ہی کرپٹ ہے لیکن تمام افسران نہیں، فورسز میں80 فیصد افسران بدعنوان ہیں۔

تیج بہادر یادیو نے دیگرسابق سپاہیوں کے ساتھ مل کر14مئی کو جنتر منتر پر ایک روزہ احتجاج کا اعلان کررکھا ہے، بی ایس ایف کے سابق سپاہی تیج بہادر نے ناقص کھانے کی شکایت کی تھی جس کے بعد سے اس کے خلاف انکوائری کا سلسلہ شروع ہوا اور اسے نوکری سے بھی برطرف کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔