- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
کبھی سوچا نہ تھا بھارت جا کر سری دیوی کے ساتھ کام کا موقع ملے گا، سجل علی
کراچی: اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ بالی ووڈ میں پہلی ہی فلم میں سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔
ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے سجل علی کی بالی ووڈ فلم’’مام‘‘7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جب کہ وہ ڈرامہ’’او!رنگریزا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
سجل نے بتایا کہ فلم مام کی تشہری مہم عروج پر ہے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت جا کر فلم کو پروموٹ نہیں کرسکتی لیکن یہاں سے ہر وقت رابطہ میں ہوں، ابھی تک بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے، امید کرتی ہوں کہ فلم کی ریلیز کے بعد بھی اچھے ریسپانس ملیں۔
واضح رہے کہ سجل علی فلم مام کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیوٹ کرنے کو تیار ہیں اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجینڈری اداکارہ سری دیوی ،سجل علی کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔اداکارہ سری دیوی فلم ’مام‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں 5 سال بعد واپسی کررہی ہیں۔ اس سے قبل وہ 2012 کی کامیاب ترین فلم انگلش ونگلش میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔فلم مام میں ایک اور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی شامل ہیں جن کی بھی یہ پہلی فلم ہے اور وہ فلم میں سجل کے والد کے کردار میں نظر آئیں گے۔
سجل نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ انتہائی خوشگوار رہی اور بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا جو کہ میرے کیرئیر میں معاون ثابت ہوگا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ بالی ووڈ میں پہلی ہی فلم میں سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا، بونی کپور نے جب مجھے پہلی بار کال کیا تو مجھے لگا کوئی دوست مذاق کررہا ہے تاہم بعد میں احساس ہوا کہ نہیں یہ تو حقیقتاً بونی کپور ہیں، ان سے دبئی میں ملاقات ہوئی، انھوں نے میرا ڈرامہ’’ننھی‘‘ دیکھ کر مجھے فلم کی آفر کی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ شروع میں ڈری ہوئی تھی لیکن شوٹ کے پہلے دن تمام ڈر دور ہوگئے، انسان کو کام آتا ہو تو وہ کسی بھی ماحول میں ایڈجسٹ ہوجاتا ہے، کسی بھی نئے ماحول میں شروع میں ڈر محسوس ہوتا ہے لیکن آپ اپنے کام سے ان تمام خوف پر فتح حاصل کرسکتے ہیں۔
سجل کا کہناتھا کہ پاک بھارت میں اتنی مماثلت ہے کہ ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ آپ پردیس میں ہیں یا انجان لوگوں کے ساتھ ہیں، یہ فلم میرے لیے صرف اس لیے خاص نہیں کہ یہ میری پہلی بالی ووڈ فلم ہے بلکہ یہ میری والدہ مرحوم کو بھی خراج عقیدت ہے اگر وہ ہوتی تو اس فلم کو دیکھ کر بے حد مسرت محسوس کرتیں۔اس فلم کی کاسٹ میں نواز الدین صدیقی اور اکشے کھنہ بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔