- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
ٹوکیو اولمپکس 2020 کو زلزلے اور سونامی کا خطرہ درپیش
ٹوکیو اولمپکس 2020 کو زلزلے اور سونامی کا خطرہ درپیش ہے جب کہ منتظمین نے انفراسٹرکچر کو زلزلہ پروف قرار دیدیا ہے۔
جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو اور اس کے گرد و نواح زلزلوں کے خطرناک زون میں واقع ہے اور ماضی میں اس کی وجہ سے ہولناک تباہی ہو چکی ہے۔ 1923 میں گریٹ کانٹو نامی زلزلے میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، 2011 میں ہولناک زلزلے اور اس کے بعد سونامی کے باعث ساڑھے 18 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے جب کہ اس وجہ سے ٹوکیو کے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوا، اس کے ساتھ ساتھ ٹوکیو سے 240 کلومیٹر دور فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ میں تابکاری بھی ہوئی تھی۔
ٹوکیو یونیورسٹی میں زلزلے کی پیش گوئی کیلیے قائم تحقیقی سینٹر کے سربراہ ناؤشی ہیراتا کے مطابق 2020 سے قبل ٹوکیو میں ایک اور ہولناک زلزلہ آسکتا ہے جس کی وجہ سے اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے اقدامات متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور اس کے اثرات جاپانی معیشت پر بھی مرتب ہوں گے، اس لیے اولمپکس کیلیے متبادل میزبان کا آپشن بھی رکھنا ہوگا۔
جولائی 2020 میں شیڈول میگا ایونٹ کے آرگنائزر ٹوکیو اولمپکس کے سی ای او توشیرو موتو نے کہا کہ اولمپکس کیلیے انفراسٹرکچر کو زلزلے سے محفوظ بنانے کیلیے قائم قومی معیار کے مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ اس حوالے سے کوئی بھی شہر مکمل طور پر محفوظ ہو تاہم ٹوکیو قدرتی آفات سے بچاؤ کیلیے پوری طرح تیار ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔