نئی فلم کی باکس آفس پر دھوم مچے گی کنگنا رناوت

فلمی سفر کا آغاز 2006 میں شروع کیا،کیرئیر کی پہلی فلم پر اعلیٰ ایوارڈ جیت لیے، نئی فلم ’’آئی لو نیو ایئر ‘‘کے ٹریلر۔۔۔

کامیڈی کردار نبھانے پر خوش ہوں، یادگار پرفارمنس سے اپنے پرستاروں کی تعداد میں اضافہ کررہی ہوں،25 سالہ بالی وڈاداکارہ کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ نئی فلم باکس آفس پر دھوم مچادے گی۔

اس رومانوی کامیڈی فلم پر بہت محنت کی گئی ہے، شائقین کو فلم ضرور پسند آئے گی۔فلم میں یادگار پرفارمنس سے اپنے پرستاروں کی تعداد میں اضافہ کررہی ہوں ۔رواں سال کئی نئی فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں۔قبل ازیں کنگنا کی فلم ''آئی لو نیو ایئر ''کی پہلی جھلک ریلیز کردی گئی ۔اس فلم کے ٹریلر کو پسند کیا جارہا ہے ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے کامیڈی فلم میں اپنا کردار خوبی سے نبھایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ رواں سال ریلیز ہونے والی یہ فلم باکس آفس پر بھی دھوم مچادے گی ۔

انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی دلچسپ ہے۔کامیڈی کردار نبھانے پر بہت خوش ہوں کیونکہ اس میں شائقین کی خوشی کا سامان ہے ۔ فلم ''آئی لو نیو ایئر '' رواں سال 26 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔اداکارہ اس فلم میں سنی دیول کی ہیروئن بنیںگی ۔اس رومانوی کامیڈی فلم کو رادھیکا راؤ اور ونئے سپرو نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔فلمساز بھوشن کمار اور کشن کمار ہیں ۔میوزک پریتم نے تیار کیا ہے ۔فلم کی کہانی بھی رادھیکا راؤ اور ونئے کی ہے۔اداکارہ نے فلم ''گینگسٹر''میں عمدہ اداکاری پر بہترین اداکارہ کے لیے ایشئین فلم فیسٹیول ایوارڈ جیتا۔

زی سنے ایورڈ، اسکرین ایوارڈ ،فلم فیئر اور 'بالی وڈمووی ایوارڈ 'سمیت کئی اعزازات حاصل کیے ۔عمر کا بڑا فرق ہونے کے باوجود سنی دیول اور کنگنا کی جوڑی منتخب کی گئی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ نئی فلم ''شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالہ''بھی ریلیز کے لیے تیار ہے اس فلم کا میوزک بھی پریتم نے تیار کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس کے ساتھ مزید تین فلمیں جن میں ''آئی لو نیوایئر ''،''کرش تھری'' اور ''انگلی''شامل ہیں ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں روٹین سے ہٹ کر الگ تھلگ اور منفرد کردار نبھارہی ہوں۔فلم کی کہانی بھی مختلف ہے اور کردار بھی روٹین سے ہٹ کر ہے ۔انھوں نے کہا کہ اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی ہے ۔




25 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ آنیوالی فلموں میں بھی کردار کی ورائٹی ملے گی ۔یکسانیت نہیں چاہتی ۔نئی فلموں میں نئے انداز سے پرفارم کرنے کے لیے کوشاں رہوں گی۔ادھر ہدایتکار و فلمساز سنجے گپتا کا کہنا ہے کہ آنیوالی فلم میں کنگنا کا کردار اہم ہے ان کی پرفارمنس سے شائقین لطف اندوز ہونگے ۔واضح رہے کہ 20 مارچ 1987 کو پیدا ہونے والی اداکارہ کنگنا رناؤٹ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2006 میں فلم ''گینگسٹر'' سے کیا ۔اداکارہ نے اپنی پہلی فلم میں عمدہ پرفارمنس سے دھوم مچادی اس پر کنگنا نے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر اور نیشنل فلم ایوارڈ جیت لیا ۔

اداکارہ ہماچل پردیش کے ضلع منڈی کے علاقے بھمبالہ میں ایک اسکول ٹیچر کے گھر پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم اسی علاقے میں حاصل کی ،کالج پہنچ کر کنگنا دہلی چلی گئیں ،جہاں انھوں نے تعلیم کے ساتھ ماڈلنگ شروع کردی، اداکارہ نے ایلیٹ ماڈلنگ ایجنسی جوائن کرلی۔ 2003 میں ماڈلنگ کے ساتھ دہلی میں ہی تھیٹر پر اداکاری کا بھی آغاز کردیا ۔اس عرصے میں انھوں نے اسمتا تھیٹر گروپ کے ساتھ ملکر کئی ڈراموں میں پرفارم کیا۔ اداکارہ نے 2004 میں پہلی مرتبہ کیمرے کے سامنے چہرہ نمائی کی ۔اس کے بعد اداکارہ ممبئی چلی گئیں جہاں ہدایت کار انوراگ باسو نے انھیں کام کرنے کی پیشکش کی۔

کنگنا نے انوراگ کی اس پیشکش کو قبول کرتے ہوئے کیرئیر کی پہلی فلم ''گینگسٹر''میں کام کرکے شائقین فلم کے دل جیت لیے۔ یہ فلم 2006میں ریلیز ہوئی اور دو قومی ایوارڈز کنگنا کے حصے میں آئے ۔اسی سال اداکارہ نے فلم ''وہ لمحے ''میں ثنا کا کردار نبھایا ۔2007 کے دوران انھوں نے دو فلموں میں پرفارم کیا ان میں فلم ''شاکالکا بوم بوم''اور ''لائف ان اے میٹرو''شامل ہے۔ 2008 میں انھوں نے تامل فلم ''دھوم دھوم'' میں فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اسی برس پریانکا کے ساتھ فلم ''فیشن ''میں جلوے دکھائے اور اس فلم پر بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی۔ اس فلم کے لیے انھیں بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔

2009 میں اداکارہ کی فلم ''راز''ریلیز ہوئی ۔پھر فلم ''وعدہ رہا میں مختصر کردار نبھایا مگر عمدہ پرفارمنس دی ۔اسی سال فلم ''اک نرنجن ''میں جلوہ گرہوئیں۔ 2010میں کنگنا رناوت کی 4فلمیں ریلیز ہوئیں ان میں ''کائٹس''، ''ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی ''، ''ناک آؤٹ'' اور ''نو پرابلم'' شامل ہیں۔ 2011 میں فلم ''تنیو ویڈز مینو''، ''گیم''، ''ریڈی''، ''ڈبل دھمال''، ''راسکلز'' اور ''ملیں نہ ملیں ہم'' شامل ہیں۔ 2012 میں کنگنا رناوت کی فلم ''تیز'' میں جلوہ گرہوئیں۔ اداکارہ کی رواں سال اپریل میں ریلیز ہونے والی نئی فلم سے بھی بڑی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں۔
Load Next Story