بولڈ اداکارہ کی چھاپ نہیں ہٹانا چاہتی بپاشا باسو
بالی وڈ میں ہار اور جیت کا ایک حیرت انگیز سفر رہا، بالی وڈ اداکارہ
بالی وڈ میں ہار اور جیت کا ایک حیرت انگیز سفر رہا، بالی وڈ اداکارہ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ میں خود پر سے بولڈ اداکارہ کی چھاپ نہیں ہٹانا چاہتی اور نہ میرا اس قسم کا کوئی منصوبہ ہے۔
بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بپاشا باسو کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ بولڈ اداکاری پسند ہے، بالی وڈ میں ہار اور جیت کا ایک حیرت انگیز سفر رہا تاہم اب میں اپنے آپ کو ایک بہتر اداکارہ تصور کرتی ہوں اور یہی میرے لیے اہم ہے۔ ڈرانی فلموں میں اداکاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مجھے شروع سے ہی ڈرانی فلمیں پسند ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں نے فلم راز تھری اور آتما میں کام کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا تاہم ایک اداکارہ ہونے کے ناطے اگر میں ان فلموں میں کام کرنے سے انکارکرتی تو میں بہت ہی بے وقوف ہوتی۔فلم آتما کے بارے میں بات کرتے ہوئے بپاشا باسو کا کہنا تھا کہ میں نے اس فلم میں ایک ماں کا کردار اداکیا ہے اور فلم میں کام کرنے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ میں ایک روز اچھی ماں بن سکوں گی، ان کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کرکے مجھے والدین کی اہمیت کا اندازہ ہوا ہے۔