سلور اسکرین پر نئے انداز میں نظر آؤنگی سوناکشی
29 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم میں میرے آئٹم سانگ کے چرچے ہونگے، سوناکشی سنہا
29 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم میں میرے آئٹم سانگ کے چرچے ہونگے، سوناکشی سنہا فوٹو: فائل
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ 29 مارچ کو نئے انداز میں سلور اسکرین پر نظر آؤں گی ۔
انھوں نے کہا کہ سینما گھروں میں آئٹم سانگ کے چرچے ہونگے ۔اس گیت پر رقص کرکے شائقین اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواؤں گی۔ واضح رہے کہ 80 ء کی دہائی میں بننے والی جتندر اور سری دیوی کی مشہور فلم"ہمت والا" کا ری میک تیار ہے۔ انتیس مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم میں اجے دیوگن ایکشن دکھائیں گے۔انیس سو تراسی میں بنائی گئی "ہمت والا" تیلگو زبان کی فلم کا ری میک تھی۔ جتیندر اور سری دیوی کی اس فلم کو باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔
بالی وڈ ڈائریکٹر ساجد خان تیس سال بعد"ہمت والا" کا ری میک لے کر آ رہے ہیں۔ اس فلم میں اجے دیوگن دیہاتی نوجوان کا مرکزی کردار کر رہے ہیں۔ یہ نوجوان اپنے گاؤں کو جرائم پیشہ لوگوں کے قبضے سے چھڑانے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم میں اجے دیوگن ایک چیتے سے بھی لڑتے نظر آئیں گے۔ اکشے کمار اور جتندر نے فلم میں مہمان اداکار کے طور پر انٹری دی ہے۔ انتیس مارچ کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں سوناکشی سنہا کا آئٹم سانگ بھی شامل ہے۔