بلوں کی عدم ادائیگی پر4 گاؤں کی بجلی منقطع دیہاتی سراپا احتجاج
ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی،گاڑیوں کی طویل قطاریں، حیسکو نے بلا جواز بجلی کاٹی، مظاہرین
مظاہرین کے رہنماؤں حاجی شریف رند، رمضان ملاح، وقار نظامانی اور خیرو خاصخیلی نے بتایا کہ حیسکو سب ڈویژن ماتلی نے بلا جواز ہماری بجلی کاٹ دی ہے. فوٹو: فائل
تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے 4 گاؤں کی بجلی کاٹنے کے خلاف دیہاتیوں کا احتجاجی مظاہرہ، حیدرآباد، بدین روڈ ٹائر جلا کر بند کردیا۔
گاڑیوں کی طویل قطاریں، ٹریفک معطل، تفصیلات کے مطابق ٹنڈو غلام حیدر تحصیل کے گاؤں گامانیوں خاصخیلی، گاؤں شریف رند، گاؤں رمضان ملاح اور گاؤں کوری خاصخیلی کی بجلی کاٹنے کے خلاف سیکڑوں دیہاتیوں نے حیسکو سب ڈویژن ماتلی کے خلاف شاہ واہ بس اسٹاپ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ پر دھرنا دیا۔
جبکہ حیدرآباد، بدین مین روڈ پر ٹائر بھی جلائے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی اور سیکڑوں گاڑیاں کھڑی ہوگئیں، مظاہرین کے رہنماؤں حاجی شریف رند، رمضان ملاح، وقار نظامانی اور خیرو خاصخیلی نے بتایا کہ حیسکو سب ڈویژن ماتلی نے بلا جواز ہماری بجلی کاٹ دی ہے، اگر بجلی بحال نہیں کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔ دوسری جانب حیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ دیہاتوں پر بجلی کے لاکھوں روپے بقایا جات ہیں اس لیے بجلی کاٹ دی گئی ہے۔