ن لیگ کا منشور دور حاضر کی عظیم دستاویز ہے غوث علی شاہ

کوئی جماعت اس سے بہتر پروگرام پیش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، سلیم ضیا.

فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا انتخابی منشور دور حاضر کی عظیم دستاویز ہے۔

پاکستان کو اس سے بہتر مستقبل کوئی دوسری جماعت نہیں دے سکتی، میاں محمد نواز شریف کی حب الوطنی اور عوام کے مسائل پر ان کی نظر نے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی سے خیبر تک مسلم لیگ (ن) ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو ہر طبقہ فکر کے مسائل اور مصائب کا نہ صرف ادراک رکھتی ہے بلکہ انھیں حل کرنے کا عزم و حوصلہ بھی رکھتی ہے۔




غوث علی شاہ نے کہا کہ (ن) لیگ کا انتخابی منشور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کی ایسی دستاویز ہے جس پر عمل کر کے پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کے برابر لایا جا سکتا ہے، انشا اللہ لیگ(ن)لیگ آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی کے بعد نئے پاکستان کی تعمیر کے سنہرے باب کا آغاز کرے گی، (ن) لیگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری سلیم ضیا نے کہا کہ نواز شریف نے انقلابی منشور کا اعلان کر کے پارٹی کارکنوں کے سر فخر سے بلند کردیے ہیں، کوئی سیاسی جماعت پاکستان کے لیے اس سے بہتر پروگرام پیش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
Load Next Story