فرسودہ نظام خواتین کی آزادی اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے فاروق ستار

قائداعظم کے پاکستان کوجاگیرداروں،سرمایہ داروں اورکرپٹ بیوروکریسی نے دہشت گردی اورکرپشن کا پاکستان بنادیا

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کراچی یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں،شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصر بھی موجود ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ پاکستان پرجبراً مسلط فرسودہ نظام خواتین کی آزادی اورترقی کی راہ میںبڑی رکاوٹ ہے۔

یہ بات انھوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پرجامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسیلنس فار وومن اسٹڈیزکے زیراہتمام منعقدہ سیمینارسے خطاب میں کہی،سیمینار میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر سینیٹر نسرین جلیل،جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد قیصر، پروفیسرنسرین اسلم شاہ، اساتذہ اورطلبہ وطالبات نے بڑ ی تعدادمیں شرکت کی۔

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ بدقسمتی سے قیام پاکستان کے فوری بعدہی جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں اور بیورو کریسی پرمشتمل دوفیصداشرفیہ نے گھناؤنی سازش کے تحت پورے ملک پرقبضہ جمالیا اور قائداعظم محمدعلی جناح کے پاکستان کو جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروںاورکرپٹ بیوروکریسی نے دہشت گردی اور کرپشن کا پاکستان بنادیا۔




الطاف حسین نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اوران پرڈھائے جانیوالے کاروکاری، ونی ، قرآن سے شادی جیسے مظالم پر آواز احتجاج بلندکیا اور انہیں تحفظ دینے کی لیے قومی اسمبلی سے قانون سازی کرکے حقوق نسواں کا قانون پاس کرایا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ارفع کریم اور ملالہ یوسف زئی جیسی بیٹیوںکوجنم دیا ہے جنہوں نے پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،طالبات علم کے حصول پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں، قبل ازیں ڈاکٹر محمدفاروق ستاراورسینیٹرنسرین جلیل نے طالبات کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا،اساتذہ نے پروفیسر نسرین اسلم شاہ کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر چھٹے پاکستان جنرل آف جینڈر اسٹیڈیز کا اجرا بھی کیا گیا۔
Load Next Story